30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معروف ترتیب کو بنیاد بنایا جائے،عام طور پر فقہ وفتاوٰی کی کتب میں کتاب الاضحیہ کے بعد کتاب الحظر و الاباحۃ کاعنوان ذکر کیاجاتاہے اور ہمارے ادارے سے شائع شدہ بیسویں جلد کا اختتام چونکہ کتاب الاضحیۃ پر ہوا لہٰذا اکیسویں جلد سے مسائل حضرواباحۃ کی اشاعت کاآغاز کیاگیا۔اس سلسلہ میں بحر العلوم حضرت مولانا مفتی عبداالمنان صاحب اعظمی دامت برکاتہم العالیہ کی تحقیق انیق کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس سے بھرپوراستفادہ اور راہنمائی حاصل کررہے ہیں۔
یہ جلد فتاوٰی رضویہ قدیم جلدیازدہم مطبوعہ المجدد احمدرضا اکیڈمی کراچی کے شروع سے آخرتك ۱۸۳سوالوں کے جوابات اورمجموعی طورپر ۶۵۸ صفحات پرمشتمل ہے۔اس جلد کی عربی وفارسی عبارات کاترجمہ راقم الحروف نے کیاہے۔اس سے قبل گیارہویں،بارہویں،تیرہویں،سولہویں،سترہویں،اٹھارہویں،انیسویں اوربیسویں جلد بھی راقم کے ترجمہ کے ساتھ شائع ہو چکی ہیں۔
پیش نظرجلد بنیادی طورپر مندرجہ ذیل عنوانات کے مباحث جلیلہ پرمشتمل ہے :
O کتاب المدانیات
O کتاب الاشربہ
O کتاب الرھن
O باب القسم
O کتاب الوصایا
تاہم متعدد دیگرعنوانات سے متعلق کثیرمسائل ضمنًا زیربحث آئے ہیں لہٰذا مذکورہ بالا بنیادی عنوانات کے تحت مندرج مسائل و رسائل کی مفصل فہرست کے علاوہ مسائل ضمنیہ کی الگ فہرست بھی قارئین کرام کی سہولت کے لئے تیارکردی گئی ہے،نیز اس جلد میں شامل مستقل ابواب سے متعلق مسائل اگرکہیں ایك دوسرے کے تحت ضمنًا درج تھے تو ان کی فہرست ہم نے متعلقہ ابواب کی فہرست کے آخر میں بطور ضمیمہ ذکرکردی ہے تاکہ ان مسائل کی تلاش میں دقّت وابہام پیدانہ ہو۔انتہائی وقیع اورگرانقدر تحقیقات وتدقیقات پر مشتمل مندرجہ ذیل تین رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع