30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الحنفیۃ والمالکیۃ وکل ذٰلك اذا خلصت النیۃ وکانوا صادقین فی الوجد مغلوبین فی القیام والحرکۃ عند شدۃ الھیام [1]۔ |
نے اس پرفتوٰی دیاہے اور بعض ائمہ حنفیہ اورمالکیہ نے بھی اسی کے مطابق جواب دیاہے۔اور یہ سب کچھ اس وقت ہے جبکہ نیت خالص ہو اور وجدوالے وجد میں سچے ہوں اور اٹھنے بیٹھنے اور حرکت میں جنون عشق کی شدت سے مغلوب ہوں۔(ت) |
مجمع الانہر میں زیرقول مذکورملتقی الابحر ہے:
|
فی التسھیل فی الوجد مراتب وبعضہ یسلب الاختیار فلاوجہ للانکار بلاتفصیل [2]۔ |
تسہیل میں ہے کہ"وجد"کے کچھ مراتب ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ جن میں اختیار سلب ہوجاتا ہے یعنی اختیار بالکل نہیں رہتا۔پھربغیر تفصیل جاننے کے بیمار کی صحت یابی کی صورت پیداہونامشکل ہے۔(ت) |
شفاء العلیل علامہ شامی میں ہے:
|
لاکلام لنا مع الصدق من ساداتنا الصوفیۃ المبرئین عن کل خصلۃ ردیۃ فقد سئل امام الطائفتین سیدنا الجنید ان اقواما یتواجدون ویتمایلون فقال دعوھم مع اﷲ تعالٰی یفرحون ولوذقت مذاقھم عذرتھم فی صیاحھم وشق ثیابھم اھ،ولاکلام لنا ایضا مع من اقتدی بھم وذاق من مشربھم ووجد من نفسہ الشوق |
ہماراکلام سچائی پرمبنی ہے،ہمارے سادات صوفیاگھٹیا عادات سے پاك ہیں پس وہ نمائشی صوفیا سے نہیں،چنانچہ دو گروہوں کے امام سیدنا جنید بغدادی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے پوچھا گیا کہ کچھ لوگ وجد کرتے اور لڑکھڑاتے ہیں(یعنی ادھر ادھر جھومتے ہیں)اس بارے میں آپ کیافرماتے ہیں؟ ارشاد فرمایا کہ ان کو چھوڑدو یہ اﷲ تعالٰی سے خوشی پاتے ہیں اگر تجھے بھی ان جیسا ذوق حاصل ہوتاتو ان کو اس چلانے اور گریبان پھاڑنے میں معذورجانتااھ اور ہماراکلام ان سے بھی نہیں کہ جنہوں نے(مذکورہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع