30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جوہرہ نیرہ پھردرمنتقی پھرردالمحتار میں ہے:
|
مایفعلہ متصوفۃ زماننا حرام لایجوز القصد و الجلوس الیہ ومن قبلھم لم یفعل کذٰلک[1]۔ |
ہمارے زمانے کے نمائشی صوفی جوکچھ کرتے ہیں وہ حرام ہے لہٰذا اس کا ارادہ کرنا اور ایسی مجلس میں بیٹھناجائزنہیں اور ان سے پہلے کبھی ایسانہ کیاگیا۔(ت) |
ہاں اگرمغلوبین صادقین بے تصنع وبے اختیار یادِ محبوب پروجد میں آئیں اور ان ماسوی اﷲ حتی کہ اپنی جان سے بے خبروں کو جام عشق کی پرجوش مستیاں واٰلہ سرگشتہ بنائیں تو یہ دولت عظمٰی ونعمت کبرٰی ہے جسے بخشیں جسے عطافرمائیں،یہ حالت نہ زیرقلم نہ قسم عمل نہ اس پرانکار کا اصلًا محل اگرچہ اصحاب تمکین وجبال شامخین ہداۃ مرشدین وقدوہ فی الدین کہ پہاڑ ٹل جائیں اور جنبش میں نہ آئیں ارفع واعلٰی ہیں خاص وارثان حضرات عالیہ انبیاء علیہم افضل الصلوٰۃ والثناء ہیں۔
|
قلت ودون ھٰؤلاء مرتبۃ الاوساط الصادقین السالکین مسلك الاقتداء بالعاشقین مع الاخلاص المبین کالفجر المبین یریدون القدوۃ لوجدان الطریقۃ لان التعود ربما جر الی الحقیقۃ کما اشار الیہ الامام حجۃ الاسلام فی احیاء العلوم علی ان من تشبہ بقوم فہو منھم[2] وھذا وعر وبرزخ صعب لایقدر علیہ الامن تخلی عن الھوی وقدرعلی نفسہ ان یمسك عنانھا عن الطغوی لیس |
میں کہتاہوں کہ مرتبۃ الاوساط یعنی اوسط درجہ کے لوگوں کا درجہ جو سچے ہیں ان سے کم ہے ظاہراخلاص کے ساتھ،جیسے فجرکا اجالا۔وہ عشاق کی اقتداء کرتے ہیں ان کے مسلك پرچلتے ہیں حصول طریقہ کے لئے وہ پیشوائی کاارادہ رکھتے ہیں کیونکہ بعض اوقات عادت حقیقت کی طرف کھینچ لے جاتی ہے جیسا کہ حجۃ الاسلام امام غزالی نے احیاء العلوم میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے علاوہ ازیں جو کسی کی مشابہت اختیارکرے وہ انہی میں سے ہے،یہ مسلك مشکل اوربرزخ یعنی متوسط درجہ دشوار ہے اس کی قدرت وہی شخص رکھ سکتاہے جونفسانی خواہش سے مبراہو۔اور اپنے نفس کے گھوڑے کولگام دے کر آگے بڑھنے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع