دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حرام الا ثلٰثۃ [1]۔

سوائے تین کے حرام ہے۔(ت)

علامہ قہستانی سے ہے:

الاطلاق شامل لنفس الفعل واستماعہ کالرقص و السخریۃ والتصفیق فانھا کلہا مکروھۃ لانھا زی الکفار[2]اھ مختصرًا

اطلاق(یعنی بلاقیدذکرکرنا)نفس فعل اور اس کی سماعت کو شامل ہے جیسے ناچنا،مذاق کرنا اور تالیاں بجانا۔اس لئے کہ یہ سب مکروہ ہیں کیونکہ یہ عادات کفارہیں۔اھ مختصرًا(ت)

اقول:تصدیق اس کی کہ تالی بجانا افعال کفارسے ہے،خود قرآن عظیم میں موجود اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

وَمَا کَانَ صَلَاتُہُمْ عِنۡدَ الْبَیۡتِ اِلَّا مُکَآءً وَّتَصْدِیَۃً ؕ"[3]۔

نہ تھی ان کی نمازکعبے کے پاس مگرسیٹی اور تالی۔

معالم میں ہے:

قال ابن عباس والحسن،المکاء الصفیر والتصدیۃ التصفیق قال ابن عباس کانت قریش تطوف بالبیت وھم عراۃ یصفرون ویصفقون۔[4]

عبداﷲ ابن عباس اور حسن بصری نے فرمایا قرآن مجید میں جولفظ"المکاء"آیاہے اس کے معنی سیٹی بجانا ہے اور تصدیہ کے معنی ہیں تالی بجانا۔ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ قریش کعبہ شریف کاننگے ہوکرطواف کرتے اور سیٹیاں اورتالیاں بجایاکرتے تھے(ت)

اور جو فعل حرام ہے اس میں شریك ہونا اس کاتماشادیکھنابھی حرام ہے۔

کماافادہ فی غیرما مسئلۃ وقدسمعت الاٰن ان الاستماع کالفعل۔

جیسا کہ بہت سے مسائل میں اس کاافادہ کیا اور ابھی آپ نے سنا(پڑھا)کہ سننا فعل کی طرح ہے۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۸

[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۵۳

[3] القرآن الکریم ۸/ ۳۵

[4] معالم التنزیل علی ہامش الخازن تحت وماکان صلاتہم مصطفی البابی حلبی مصر ۳/ ۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن