30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تمتع کرو قالوا وماریاض الجنّۃ صحابہ نے عرض کی یارسول اﷲ! وہ جنت کی کیاریاں کیا ہیں؟ فرمایا،ذکرکے حلقے۔
|
رواہ احمد[1] والترمذی والبیھقی فی شعب الایمان عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند جید۔ |
مسند امام احمد،امام ترمذی اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی بہترین سند سے اس کو روایت کیا۔(ت) |
اور یہ رقص اگرمعاذاﷲ بروجہ تصنّع وریاء ہے حرام قطعی وجریمہ فاحشہ ہے اور بطورلہوولعب بھی ناجائزومسقط عدالت،اور تمایل کے ساتھ مثل رقص فواحش اشد حرام،نصاب الاحتساب باب سادس پھرتاتارخانیہ پھرفتاوٰی خیریہ میں ہے:
|
مسئلۃ ھل یجوز الرقص فی السماع الجواب لایجوز و ذکرفی الذخیرۃ انہ کبیرۃ ومن اباحہ من المشائخ فذٰلك الذی صارت حرکاتہ کحرکات المرتعش[2] الخ |
مسئلہ کیاسماع(قوالی)میں ناچ جائزہے؟ جواب جائز نہیں، اور ذخیرہ میں ذکرکیاگیا کہ ناچنا کبیرہ گناہ ہے اورمشائخ میں سے جس نے اسے مباح قراردیا وہ اس کے حق میں ہے جس کی حرکات مثل رعشہ والے کے بے اختیارہوں الخ(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
لاتقبل ممن یلعب بلھو شنیع بین الناس کالطنابیر والمزامیر وان لم یکن شفیعا نحوالحداء فلا الا اذا فحش بان یرقصوا بہ،خانیۃ لدخولہ فی حد الکبائر [3] بحر اھ ملتقطا۔ |
جو شخص لوگوں میں براکھیل تماشاکرے جیسے طنبور (ستار) کا استعمال اور مزامیر(بانسری)وغیرہ،آلاتِ راگ وغیرہ کا استعمال تو وہ مردودالشہادۃ ہوگا یعنی اس کی گواہی قابل قبول نہ ہوگی اگر راگ بے حد بُرانہ ہو جیسے عربی گیت مثلًا حدی خوانی تو وہ ممنوع نہیں لیکن اگر اس میں فحش کلام اور ناچ وغیرہ شامل ہوں تو ممنوع ہے،خانیہ،اس لئے کہ وہ کبیرہ گناہوں میں داخل ہوگیا،بحراھ ملتقطا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع