30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمنتقی میں ہے:
|
ینبغی ان یکون بوق الحمام یجوز کضرب النوبۃ [1]۔ |
مناسب ہے کہ حمام میں حمام کابگل بجایا جائے کیونکہ یہ جائز باری کے دف کی طرح(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
وینبغی ان یکون طبل السحر فی رمضان لایقاظ النائمین للسحور کبوق الحمام تامل[2]۔والله تعالٰی اعلم۔ |
یہ بھی مناسب ہے کہ سحری کرنے والوں کے لیے سحری کے وقت طبل بجانا،سونے والوں کو جگانے کے لیے،حمام کے بگل بجانے کی طرح جائز ہے غور کیجئے۔والله تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۴ تا ۱۲: از الفی ملك مدراس مرسلہ حاجی عبدالرحمن خلف حاجی محمد ہاشم ۱۶ ربیع الاخر ۱۳۱۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ گزشتہ ۳ ماہ شوال ۱۳۱۵ھ کو یہاں ایك مسجد میں مولود شریف ہوا،اکثر خاص اور عام اہل اسلام بقصد سماعت مولود شریف حاضر ہوئے،جب میلاد خوانی سے فراغت ہوئی تھوڑے لوگ ان حاضرین سے اٹھ کھڑے ہوئے اور باہم دیگر ہاتھوں کو پکڑ کے حلقہ باندھ گئے اوراس حلقہ کے بیچ میں ایك شخص آکھڑا ہوا اور حلقہ والے لوگ رقص اور تمایل کے ساتھ ہَا ہُو مچا کے بڑے زور سے الاالله کے طور سے ذکر کرنے کو شروع کئے یہاں رقص اورتمایل کا زور اوروہاں تصفیق کاشور یعنی بیچ میں جو شخص کہ کھڑا تھا اس نے حلقے والوں کے رقص اور تمایل کے وزن پر تصفیق نہایت موزونیت کے ساتھ کرتا تھا جب یہ غل شروع ہوا تو اکثر لوگ اس مجلس کے نکل کر چلے گئے بناءً علیہ اس حلقہ میں ایك شخص:
|
"وَمَنْ اَعْرَضَ عَنۡ ذِکْرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا وَّنَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی ﴿۱۲۴﴾"[3] الخ |
جس کسی نے میرے ذکر سے منہ پھیرا اس کےلیے تنگ گزر ان ہے اور ہم قیامت کے روز اسے اندھا ہونے کی صورت میں اٹھائیں گے الخ(ت) |
اس آیت کو پڑھ کے معنی بیان کیا کہ جو شخص ایسے ذکر کے مجلس سے اٹھ جاتا ہے اس کے حق میں الله تعالٰی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع