30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سماع مجرد بے مزامیر،اس کی چند صورتیں ہیں:
اوّل: رنڈیوں،ڈومنیوں،محل فتنہ امردوں کاگانا۔
دوم: جو چیز گائی جائے معصیت پرمشتمل ہو،مثلافحش یاکذب یا کسی مسلمان یا ذمی کی ہجو یا شراب وزنا وغیرہ فسقیات کی ترغیب یا کسی زندہ عورت خواہ امردکی بالیقین تعریف حسن یا کسی معین عورت کا اگرچہ مردہ ہو ایسا ذکر جس سے اس کے اقارب احبا کو حیا وعار آئے۔
سوم: بطور لہوولعب سنا جائے اگرچہ اس میں کوئی ذکر مذموم نہ ہو۔تینوں صورتیں ممنوع ہیں الاخیرتان ذاتا والاولی ذریعۃ حقیقۃ(آخری دو بلحاظ ذات اور پہلی درحقیقت ذریعہ ہے۔ت)ایسا ہی گانالہو الحدیث ہے اس کی تحریم میں اور کچھ نہ ہو تو صرف حدیث کل لعب ابن اٰدم حرام الا ثلثۃ [1](ابن آدم کا ہر کھیل حرام ہے سوائے تین کھیلوں کے۔ت)کافی ہے،ان کے علاوہ وہ گانا جس میں نہ مزامیر ہوں نہ گانے والے محل فتنہ،نہ لہو ولعب مقصود نہ کوئی ناجائز کلام بلکہ سادے عاشقانہ گیت،غزلیں،ذکر باغ وبہار وخط وخال ورخ وزلف وحسن وعشق وہجر ووصل و وفائے عشاق وجفائے معشوق وغیرہا امور عشق وتغزل پرمشتمل سنے جائیں تو فساق وفجار واہل شہوات دنیہ کو اس سے بھی روکا جائے گا،
|
وذلك من باب الاحتیاط القاطع ونصح الناصح وسد الذرائع المخصوص بہ ھذا الشرع البارع والدین الفارغ۔ |
یہ رکاوٹ یقینی احتیاط کے باب سے ہے اس میں خیر خواہ کی خیرخواہی اور ذرائع کی روك تھام موجود ہے جو اس یکتا وفائق شریعت اورخوبصورت دین سے مخصوص ہے۔(ت) |
اسی طرح حدیث:
|
الغناء ینبت النفاق فی القلب کماینبت الماء البقل، ناظر۔رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الملاھی عن ابن مسعود و البیھقی فی شعب الایمان[2] عن جابر |
گانا بجانا دل میں اس طرح نفاق اگاتا ہے جس طرح پانی ساگ پات اگاتا ہے،ناظر ہے محدث ابن ابی الدنیا نے اس کو حضرت عبدالله ابن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ کی سند سے اور امام بیہقی نے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع