دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

فریق مقتداکے کلمات عالیہ میں مصرح،ان کے سننے سنانے کے گناہ ہونے میں شك نہیں کہ بعد اصرار کبیرہ ہے،اور حضرات علیہ سادات بہشت کبرائے سلسلہ عالیہ چشت رضی الله تعالٰی عنھم وعنا بھم کی طرف اس کی نسبت محض باطل وافترا ہے، حضرت سیدی فخرالدین زراوی قدس سرہ کہ حضور سیدنا محبوب الہی سلطان الاولیاء نظام الحق والدنیا والدین محمد احمد رضی الله تعالٰی عنھما کے اجلہ خلفاء سے ہیں جنھوں نے خاص عہد کرامت مہد حضور ممدوح میں بلکہ خود بحکم حضور والا مسئلہ سماع میں رسالہ "کشف القناع عن اصول السماع " تالیف فرمایا،اپنے اسی رسالہ میں فرماتے ہیں:

سمع بعض المغلوبین السماع مع المزامیر فی غلبات الشوق واما سماع مشائخنا رضی الله تعالٰی عنھم فبرئ عن ھذہ التھمۃ المشعرۃ من کمال صنعۃ الله تعالٰی [1]۔

یعنی بعض مغلوب الحال لوگوں نے اپنے غلبہ حال وشوق میں سماع مع مزامیر سنا اور ہمارے پیران طریقت رضی الله تعالٰی عنھم کا سننا اس تہمت سے بری ہے وہ تو صرف قوال کی آواز ہے ان اشعار کے ساتھ جو کمال صنعت الہی جل وعلا سے خبر دیتے ہیں انتہی۔(ت)

بلکہ خود حضور ممدوح رضی الله تعالٰی نے اپنے ملفوظات شریفہ فوائد الفواد وغیرہا میں جابجا حرمت مزامیر کی تصریح فرمائی،بلکہ حضور والا صرف تالی کو بھی منع فرماتے کہ مشابہ لہو ہے،بلکہ ایسے افعال میں عذر غلبہ حال کو بھی پسند نہ فرماتے کہ مدعیان باطل کو راہ نہ ملے،

والله یعلم المفسد من المصلح فرضی الله عن الائمۃ ما انصحھم للامۃ۔

الله تعالٰی مفسد اور مصلح یعنی فساد کرنے والے اور اصلاح کرنے والے دونوں کو جانتاہے،پس الله تعالٰی ائمہ کرام سے راضی ہو کہ انھوں نے امت کے لیے کتنی خیر خواہی فرمائی۔(ت)

یہ سب امور ملفوظات اقدس میں مذکور وماثور فوائد الفواد شریف میں صاف تصریح فرمائی ہے کہ مزامیر حرام است[2] (مزامیر یعنی گانے کے آلات کا استعمال حرام ہے۔ت)

کمانقل عنہ رضی الله تعالٰی عنہ سیدی الشیخ المحقق مولانا عبدالحق المحدث الدھلوی رحمۃ الله

جیسا کہ ان سے نقل کیا ہے الله تعالٰی ان سے راضی ہو میرے آقا شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے

 


 

 



[1] کشف القناع عن اصول السماع

[2] فوائد الفواد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن