30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھیل،تماشہ،میلہ،مزاح،ناچ،گانا،قوالی،مزامیر،راگ،سماع،موسیقی وغیرہ سےمتعلق
مسئلہ۱: ازفیروزپورہ ربیع الاول۱۳۱۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائےدین اس مسئلہ میں کہ گنجفہ،چوسر،شطرنج کھیلناکیساہےاوران میں کچھ فرق ہے یاسب ایك سے ہیں، اور گناہ صغیرہ ہیں یاکبیرہ؟ یاعبث؟ اورفعل عبث کاکیا حکم ہے؟بینواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
یہ سب کھیل ممنوع اورناجائزہیں اوران میں چوسراورگنجفہ بدترہیں،گنجفہ میں تصاویر ہیں اورانھیں عظمت کے ساتھ رکھتے اوروقعت وعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہ امر اس کے سخت گناہ کاموجب ہے۔اورچوسرکی نسبت حضور اقدس صلی الله تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:
|
من لعب بالنردشیرفکانماصبغ یدہ فی لحم خنزیر و دمہ[1]۔رواہ مسلم۔ |
جس نے چوسر کھیلی اس نے گویااپناہاتھ سورکے گوشت خون میں رنگا۔(اسے مسلم نے روایت کیا۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع