30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خیرخواہی ہرمسلمان پرلازم ہے لحدیث الدین النصح لکل ملسم [1](حدیث"دین ہرمسلمان کی خیرخواہی کانام ہے"کے مطابق۔ت)مگرہرفرض بقدرقدرت ہے اور ہرتکلیف بشرط استطاعت کمانطق بہ الکلام العزیز(جیسا کہ اس مسئلہ کوکلام عزیز نے بیان فرمایا۔ت)نامقدور بات پرابھارنا جوموجب ضررمسلمین ہوخیرخواہی مسلمین نہیں بدخواہی ہے مثلًا دریامیں طوفان ہے کچھ لوگ ڈوب رہے ہیں جوکنارے پرہیں اور تیرنانہیں جانتے انہیں مجبورکرناکہ ان کے بچانے کے لئے طوفان میں کود پڑو ان کابچانا نہیں بلکہ ان کاڈبونا ہے۔مشرکوں کی یہ کھلی چال ہے جس سے وہ مسلمانوں کوتباہ کرناچاہتے ہیں اورعقل کے اوندھے بصیرت کے اندھے انہیں اپناخیرخواہ سمجھ رہے ہیں حالانکہ قرآن کریم صاف فرماچکاہے کہ وہ تمہاری بدخواہی میں گئی نہ کریں گے ان کی دلی تمنا ہے کہ تم مصیبت میں پڑو،دشمنی ان کے مونہوں سے ظاہر ہوچکی ہے او روہ جو ان کے دلوں میں دبی ہے اوربڑی ہے ہم نے عاقلوں کے لئے نشانیاں صاف بیان فرمادیں[2]۔مولٰی تعالٰی کے اتنے صاف ارشاد پربھی آنکھیں نہیں کُھلتیں اوربدخواہوں کوخیرخواہ مانے ہوئے ہیں،مولٰی عزوجل ہدایت دے۔آمین! واﷲ تعالٰی اعلم۔
_________________
نوٹ
جلد۲۴سیاسیات کے عنوان پرختم ہوئی
جلد۲۵ان شاء اﷲ کتاب المدانیات سے شروع ہوگی۔
__________________________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع