دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

فتاوی الحرمین میں یہ مضمون مفصل ہے جس پرعلمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق مہریں کیں سنی بھائیوں کوچاہئے کہ اپنے دین کی قدرکریں اوربدمذہب کو رکنیت سے فورًا جداکردیں اﷲ فرماچکاکہ وہ تمہاری بھلائی کبھی نہ چاہیں گے جہاں تك بن پڑے نقصان ہی پہنچائیں گے قرآن وحدیث کے مقابل یہ جاہلانہ خیال نہ کریں کہ ۹۴ سنیوں میں ایك بدمذہبی کیا اثرکرے گی، دیکھو چورانوے ۹۴ قطرے گلاب ہو اور ایك بوند پیشاب ڈال دو سب پیشاب ہوجائے گا،اہل مجلس ان احکام شرعیہ کا اتباع کریں اور مجلس کو خالص اہلسنت کی کرلیں اور اگر اپنی بیجاہٹ پرقائم رہیں توشرعی احکام سن چکے کہ وہ دین اسلام کے ڈھادینے پرمدد دیتے ہیں اورجوکچھ محمدصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پراُترا اس کی تحقیر کرتے ہیں تومسلمانوں پرلازم کہ انہیں اور ان کی مجلس کویك لخت چھوڑدیں " لِیَقْتَرِفُوۡا مَا ہُمۡ مُّقْتَرِفُوۡنَ ﴿۱۱۳"[1] (چاہئے کہ وہی کمائیں جوکچھ وہ کما رہے ہیں۔ت)کبھی اس میں شریك نہ ہوں۔

قال اﷲ تعالٰی " وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸

"[2]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاف فرمایا:اگرتمہیں شیطان بھلاوے میں ڈال دے توپھریاد آنے پرظالموں کے ساتھ مت بیٹھو۔(ت)

اوراصلًا اس کی مدد نہ کریں،

قال اﷲ تعالٰی "وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(لوگو!)آپس میں گناہ اور زیادتی کے معاملات میں ایك دوسرے کی مدد نہ کیاکرو۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۸۴:            حافظ شمس الدین بیلپور محلہ درگاپرشاد ضلع پیلی بھیت                   ۲۵/صفر۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سلطان المعظم سلطنت روم خلفۃ المسلمین ہیں یا نہیں؟ موجودہ حالت میں مسلمانوں میں ان کی ہمدردی کرناچاہئے یانہیں؟ اگراس وقت میں ہم کوئی ہمدردی نہ کریں توگنہگارتونہ ہوں گے۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

سلاطین اسلام نہ صرف سلاطین اسلام کہ ہرجماعت اسلام نہ صرف جماعت کہ ہرفرد اسلام کی


 

 



[1] القرآن الکریم ۶ /۱۱۳

[2] القرآن الکریم ۶ /۶۸

[3] القرآن الکریم ۵ /۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن