دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الجواب:

خوجہ کو اسلامی جلسہ کارکن بناناحرام اورمخالفت شارع علیہ الصلٰوۃ والسلام ہے۔ اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

"یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ وَدُّوۡا مَاعَنِتُّمْۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ اَکْبَرُؕ قَدْ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْقِلُوۡنَ﴿۱۱۸﴾ ہٰۤاَنۡتُمْ اُولَآءِ تُحِبُّوۡنَہُمْ وَ لَا یُحِبُّوۡنَکُمْ وَتُؤْمِنُوۡنَ بِالْکِتٰبِ کُلِّہٖۚ وَ اِذَا لَقُوۡکُمْ قَالُوۡۤا اٰمَنَّاۚ٭ۖ وَ اِذَا خَلَوْا عَضُّوۡا عَلَیۡکُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الْغَیۡظِؕ قُلْ مُوۡتُوۡا بِغَیۡظِکُمْؕ اِنَّ اللہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ﴿۱۱۹"[1]

اے ایمان والو! غیروں کو اپنا رازدار نہ بناؤ وہ تمہاری نقصان رسانی میں گئی نہ کریں گے وہ جی سے چاہتے ہیں کہ تم مشقت میں پڑو۔بَیران کے مونہوں سے ظاہرہوچکا اور وہ جو ان کے سینوں میں دباہے اوربھی بڑاہے ہم نے تمہارے سامنے نشانیاں کھول دیں اگرتم میں عقل ہے ارے یہ جو تم ہو تم تو ان سے محبت کرتے ہواور وہ تم سے محبت نہیں کرتے حالانکہ پورے قرآن پرایمان لائے اور جب تم سے ملتے ہیں توکہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں توتم پرانگلیاں چباتے ہیں جلن سے،اسے محبوب! تم ان سے فرمادو کہ مرجاؤ اپنی جلن میں،بیشك اﷲ دلوں کی جانتاہے۔

حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من وقرصاحب بدعۃ فقد اعان علٰی ھدم الاسلام[2]۔

جس نے بدمذہب کی توقیر کی بیشك اس نے دین اسلام ڈھادینے میں مدد دی۔

دوسری حدیث میں ہے:

من لقیہ بالبشر فقد استخف بما انزل علی محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[3]۔

جوکسی بدمذہب سے بکشادہ پیشانی ملابیشك اس نے حقیرسمجھااس چیز کوجو محمدصلی اﷲ تعالٰی تعالٰی علیہ وسلم پر اتاری گئی۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳ /۱۹۔۱۱۸

[2] شعب الایمان حدیث ۹۴۶۴ دارالکتب العلمیہ بیروت ۷ /۶۱

[3] مسند الشہاب باب من اھان صاحب بدعۃ الخ مطبوعہ بیروت ۱ /۳۱۹،فتاوٰی حدیثیہ کانت سبابۃ صلی علیہ اطول من الوسطٰی الخ الطبعۃ الجمالیہ مصر ص۲۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن