دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الجواب:

ممبری کوئی شرعی بات نہیں مگریہ ضرورہے کہ اگرحالت وہ ہے جوسوال میں مذکورہے تواحمد کے مقابل عمرکے لئے کوشش عقل ونقل سے دور ہے جب وہ حسب بیان سائل ذی علم متدیّن نفع رساں مسلمین ہے تو اس پرایسے عاری کی ترجیح صرف ڈیڑھ سوروپیہ کے لالچ سے جہل مبین ہے،حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من استعمل رجلا علی عشرۃ وفیھم من ھوارضی ﷲ منہ فقد خان اﷲ ورسولہ وجماعۃ المسلمین [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

جس نے دس آدمیوں پرکسی کو افسرکیا اور ان میں وہ ہے جو اﷲ کو اس سے زیادہ پسندہے تو اس نے اﷲ ورسول اور مسلمانوں کی سب خیانت کی۔

مسئلہ ۲۸۳:                           ازدھو راجی متصل ناریل مسجد مرسلہ احمدعلی چامڑیا                       ۳ربیع الاول ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہاں ملك کاٹھیاوارمیں تعلیم کی حالت بہت خراب ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں کے مسلمانوں نے مل کر ایك رائے ہوکر ہرشہر کاایك ایك دودوشخص منتخب کرکے ۹۵ ممبروں کی کمیٹی مقام راجکوٹ قائم کی ہے جس کانام مسلم ایجوکیشنل ایسوسی ایشن رکھاہے،جس میں سنت جماعت ممبر ۹۴ اورایك خوجہ،اس ایجوکیشنل ایسوسی ایشن کی طرف سے ہرسال کسی ایك بڑے شہر میں جلسہ عام مسلمانوں کامنعقد ہوتاہے جس میں ہرخاص وعام آسکتاہے اور جس میں مسلمانوں کی ترقی کے ریزولیشن پاس ہوتے ہیں اور اسٹیٹ اورگورنمنت کے پاس سے حق مانگے جاتے ہیں اور ہر شہرمیں مسلمانوں کی طرف سے جومدرسے جاری ہیں ان کے کورس ایك کرنے میں اوردینی اوردنیاوی تعلیم کی ترقی کرنے میں کوشش کی جاتی ہے فی الحال ایك انسپکٹر ایسوسی کی طرف سے مقرر ہے جوکہ ہرمدرسہ میں جاکر تعلیم کی جانچ کرتاہے اور ایك بورڈنگ بھی اس سال مسلمانوں کے واسطے ایسوسی ایشن نے تیارکی ہے اور ایسوسی ایشن کا تعلق ہندوستان میں کسی شہر سے نہیں ہے ان کے سالانہ جلسے میں ہم اہلسنت وجماعت شریك ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ اور ایسوسی ایشن کمیٹی کے ممبربھی ہوسکتے ہیں یانہیں؟ ہمارے ائمہ دین شرح تفصیل کے ساتھ بیان فرماکر احقرکو مشرف فرمادیں۔

نوٹ: ہمارے یہاں خوجہ آغاخان یاخارجی یاسیدنا کوکہتے ہیں۔بیّنواتوجروا۔


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب الاحکام دارالفکر بیروت ۴ /۹۲،کتاب الضعفاء الکبیر للعقیلی ترجمہ ۲۹۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۲۴۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن