دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اسی میں تحریرالاصول سے ہے:

خلاف اولٰی مالیس فیہ صیغۃ نھی کترك صلٰوۃ الضحٰی بخلاف مکروہ تنزیھا [1]۔

خلاف اولٰی وہ ہے جس کے لئے نہی کاصیغہ استعمال نہ ہواہو جیسے چاشت کی نمازکاترك ہے بخلاف مکروہ تنزیہہ کے۔(ت)

توہدایت علی جس میں چاراحتمالوں سے صرف ایك باطل ہے،یعنی جائزاحتمالات ناجائز سے تگنے ہیں یہ کس طرح خلاف اولٰی درکنار  مکروہ تنزیہی سے بھی گزرکرلازم الاحتراز ہوگیا،اربعہ کے حساب سے تواسے خلاف اولٰی کانصف بھی نہ ہوناچاہئے تھا بلکہ ۴ /۳، یعنی مباح مساوی طرفین سے اگرسیربھردوری پرخلاف اولٰی کہاجائے توہدایت علی میں صرف ڈیڑھ پاؤ ہوگئی اس لئے ۳ /۲، ۴ /۱ مجہول پس ۴ /۱، ۳ /۲،۸ /۲ خیریہ حساب تو ایك تطییب قلوب ناظرین تھا حق یہ کہ ہدایت علی میں اصلًا کوئی وجہ کراہت تنزیہی کی بھی نہیں،لزوم احتراز تو بڑی چیزہے،اورفی الواقع ہرادنٰی عقل والا بھی سمجھ سکتاہے کہ عبدالنبی سے ہدایت کونسبت ہی کیاہے،جب وہ صرف خلاف اولٰی ہے تو اسے خلاف اولٰی کہنابھی محض بے جاہے،کلام یہاں کثیرہے اور جس قدر مذکورہوا طالب حق کے لئے کافی۔واﷲ یقول الحق ویھدی السبیل،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

کتبہ

عبدہ المذنب احمدرضا البریلوی عفی عنہ

بمحمدن المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

محمدی سنی حنفی قادری ۱۳۰۱ھ

عبدالمصطفٰی احمدرضاخاں

_________________

رسالہ

النوروالضیاء فی احکام وبعض الاسماء

ختم ہوا


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الطہارۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن