دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ایھاالناس انّی قدعلمت انکم کنتم تونسون منّی شدّۃ وغلظۃ وذٰلك انی کنت مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وکنت عبدہ،وخادمہ[1]۔

لوگو! میں جانتاہوں کہ تم مجھ میں سختی ودرشتی پاتے تھے اور اس کاسبب یہ ہے کہ میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور میں حضورکابندہ اورحضورکاخدمت گزار تھا۔

اب توظاہر ہواکہ حدیث مسلم کو اس محل سے اصلًا تعلق نہیں،ذرا وہابی صاحب بھی اتناسن رکھیں کہ یہ حدیث نفیس جس میں امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے آپ کو عبدالنبی،عبدالرسول،عبدالمصطفٰی کہہ رہے ہیں،اور صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا مجمع عام زیرمنبرحاضرہے،سب سنتے اورقبول کرتے ہیں۔

جناب شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی نے بھی ازالۃ الخفا ابوحذیفہ وکتاب مستطاب الریاض النضرۃ فی مناقب العشرۃ میں استنادًا ذکرکی اور مقرررکھی،امیرالمومنین کوبجرم ترویح تراویح معاذاﷲ گمراہ بدعتی لکھ دیا،یہاں عیاذًا باﷲ مشرك کہہ دیجئے،اور آپ کے اصول مذہب نامذہب پرضرور کہنا پڑے گا مگرصاحبو! ذراسوچ سمجھ کرکہ شاہ ولی اﷲ صاحب کادامن بھی اسی پتھر کے تلے دباہوا ہے   ع

یوں نظردوڑے نہ برچھی تان کر

اپنا بیگانہ ذرا پہچان کر

ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم،خیر،بات دورپہنچی،لفظ عبد وبندہ کی تحقیق تام وتفصیل احکام فقیر کی کتاب مجیرمعظم شرح اکسیر اعظم میں ملاحظہ ہو۔

یہاں یہ گزارش کرنی ہے کہ مولوی مجیب صاحب کے اس فتوٰی نے ادعائے ایہام کاکام تمام کردیا،عبدالنبی میں جناب کے نزدیك تین احتمال تھے:ایك شرک،ایك کذب،ایك صحیح،توناجائزاحتمال جائزسے دُونے تھے،با ایں ہمہ اس کاحکم صرف خلاف اولٰی فرمایا جوممانعت وکراہت تحریمی درکنار کراہت تنزیہی کوبھی مستلزم نہیں،ہرمستحب کاخلاف ترك خلاف اولٰی ہے مگرمطلقًا تنزیہی نہیں۔ردالمحتار میں بحرالرائق سے ہے:

لایلزم من ترك المستحب ثبوت الکراھۃ اذ لابد لھا من دلیل خاص[2]۔

مستحب کوترك کرنے پرکراہت لازم نہیں کیونکہ کراہت کے لے دلیل چاہئے۔(ت)

 


 

 



[1] مختصرتاریخ دمشق لابن عساکر ترجمہ عمربن الخطاب ۱۸۵ دارالفکر بیروت ۱۸ /۳۱۴

[2] ردالمحتار کتاب الطہارۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن