دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

لیس علی المسلم فی عبدہ ولا فی فرسہ صدقۃ رواہ احمد[1] والستۃ عن ابی ھریرۃ۔

مسلمان پر اپنے عبد اور اپنے گھوڑے میں زکوٰۃ نہیں(اسے احمد اوراصحاب ستہ نے ابی ہریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

فقہ کامحاورہ عامہ وائمہ صدراول سے آج تك مستمرہ ہے:اعتق عبدہ ودبرعبدہ(اس نے اپنے عبد کوآزاد،مدبربنایا۔ت)خود مولوی مجیب صاحب اپنے رسالہ نفع المفتی مسائل متعلقہ جمعہ میں فرماتے ہیں:ان اذن المولی عبدہ لہا یتخیر[2](اگرمولٰی اپنے عبد کو اجازت دے تو اسے اختیارہوا۔ت)وہیں ہے:وللمولی منع عبدہ[3](مولٰی کواختیارہے کہ عبد کوروك دے۔ت)

عجب ہے کہ زیدوعمروبلکہ کسی کافرمشرك کے غلام کو اس کاعبدکہنے پرحدیث وارد نہ ہو اور محمدرسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کے غلاموں کوان کاعبد کہنے پرمعترض ہو،اور سنئے توسہی امام ابوحذیفہ اسحق بن بشر فتوح الشام اورحسن بن بشران اپنی فوائد میں ابن شہاب زہری وغیرہ تابعین سے راوی کہ امیرالمومنین عمرفاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اپنے ایك خطبہ میں برسرمنبرفرمایا:

قدکنت مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فکنت عبدہ وخادمہ[4]۔

میں حضورپُرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگارہ میں تھا تو میں حضورکاعبدتھا حضورکابندہ اورحضورکاخدمتی تھا۔

نیز ابن بشران امالی اورابواحمددہقان جزء حدیثی اورابن عساکر تاریخ دمشق اورلالکائی کتاب السنہ میں افضل التابعین سیدنا سعیدبن المسیب بن حزن رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،جب امیرالمومنین حضرت عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ خلیفہ ہوئے منبراطہر حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پرکھڑے ہوکر خطبہ فرمایا حمدودرودکے بعد فرمایا:


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۱۶،سنن ابی داؤد کتا ب الزکوٰۃ باب صدقۃ الرقیق آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۲۲۵، سنن ابن ماجہ کتاب الزکوٰۃ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۱۳۱،مسنداحمدبن حنبل عن ابی ھریرۃ المکتبۃ الاسلامی بیروت ۲ /۲۴۲

[2] نفع المفتی والسائل مسائل متعلقہ بالجمعۃ مطبع مجتبائی دہلی ص۱۰۵

[3] نفع المفتی والسائل مسائل متعلقہ بالجمعۃ مطبع مجتبائی دہلی ص۱۰۵

[4] فتوح الشام لاسحق بن بشر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن