دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

l رَسُوۡلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا ﴿۳۶﴾ؕ"[1]

نہ مانے اﷲ ورسول کاتو ہو صریح گمراہ ہوا۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انا اولٰی بالمؤمنین من انفسھم،رواہ احمد والبخاری [2] ومسلم والنسائی وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

میں زیادہ والی و مالك ومختارہوں تمام اہل ایمان کاخود ان کی جانوں سے(اسے بخاری،مسلم،نسائی اورابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

اگریہ معنی مالکیت جناب مجیب کے خیال میں ہوتے تو محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کی مالکیت کوخلاف واقع نہ جانتے اور خود اپنی جان اورسارے جہان کو محمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کی مِلك مانتے اور اس سے زائد مرتبہ حق حقائق ہے جس کے سننے کو گوش شنواسمجھنے کو دل بینادرکار ہے۔

"وَمَاۤ اُوۡتِیۡتُمۡ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۸۵"[3] "وَفَوْقَ کُلِّ ذِیۡ عِلْمٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷۶"[4] "وَمَا یُلَقّٰىہَاۤ اِلَّا الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡا ۚ وَمَا یُلَقّٰىہَاۤ اِلَّا ذُوۡ حَظٍّ عَظِیۡمٍ ﴿۳۵"[5]۔

تمہیں صرف تھوڑاساعلم دیاگیاہے،ہرعلم والے پربڑے علم والاہے،نہیں پاتے اس کو مگرجولوگ صبروالے ہوں مگر عظیم حصہ۔(ت)

سابعًا: حدیث صحیح مسلم محض بے محل مذکور ہوئی حدیث میں تعلیم تواضع ونفی تکبر اور آقاؤں کو ارشاد ہے کہ اپنے غلاموں کوعبد نہ کہو،نہ کہ کہ غلام بھی اپنے کواپنے مولٰی کاعبد یادوسرے ان کوان کے عبیدنہ کہیں،یہ ہے قرآن کہ ہمارے غلاموں کوہماراعبد فرمارہاہے،آیت عنقریب گزری رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳ /۳۶

[2] صحیح البخاری کتاب الکفالۃ ۱ /۳۰۸ و کتاب الفرائض ۲ /۲۹۷ قدیمی کتب خانہ کراچی،صحیح مسلم کتاب الجمعۃ فصل فی خطبۃ الجمعۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۸۵،صحیح مسلم کتاب الفرائض قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۶،سنن ابن ماجہ ابواب الصدقات باب من ترك دینا الخ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۱۷۶،مسندامام احمدبن حنبل عن ابی ھریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۳۳۵

[3] القرآن الکریم ۱۷/ ۸۵

[4] القرآن الکریم ۱۲/ ۷۶

[5] القرآن الکریم ۴۱/ ۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن