دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حضرت اعشی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ یہ خدمت اقدس حضورپرنورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم میں اپنے بعض اقارب کی ایك فریاد لے کرحاضر ہوئے اور اپنی منظوم عرضی مسامع قدسیہ پرعرض کی جس کی ابتداء اس مصرع سے تھی ع

یامالك النّاس و دیّان العرب[1]

(اے تمام آدمیوں کے مالك اور اے عرب کے جزاو سزا دینے والے)

حضرت اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کی فریاد سن کرشکایت رفع فرمادی،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ایك شخص کامالك کہنا آپ کے گمان میں معاذاﷲ کذب تھا تو تمام آدمیوں کامالك بتانا یامالك النّاس کہہ کر حضورکوندا کرنامعاذاﷲ سنکھوں مہاسنکھوں کذب کا مجموعہ ہوگا،حالانکہ یہ حدیث جلیل شہادت دے رہی ہے کہ صحابی حضورکومالك تمام بشرکہا اور حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے مقبول ومقرررکھا۔

سادسًا: بات یہ ہے کہ آپ کے خیال شریف میں مالك ومملوك کے یہی معنی تھے کہ زیدعمروکو تانبے کے کچھ ٹکوں یاچاندی کے چند ٹکڑوں پرخریدے جبھی تو محمد رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مالکیت کوخلاف واقع فرمادیا حالانکہ یہ مالکیت سخت پوچ لچر،محض بے وقعت،بے قدرہے کہ جان درکنار گوشت پوست پربھی پوری نہیں،سچی کامل مالکیت وہ ہے کہ جان وجسم سب کومحیط اورجن وبشر سب کوشامل ہے یعنی اولٰی بالتصرف ہونا کہ اس کے حضور کسی کو اپنی جان کابھی اصلًا اختیارنہ ہو یہ مالکیت حقہ صادقہ محیط شاملہ تامہ کاملہ حضور پرنورمالك الناس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوبخلافت کبرٰی اور حضرت کبریا عزوعلا تمام جہاں پرحاصل ہے۔قال اﷲ تعالٰی "اَلنَّبِیُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیۡنَ مِنْ اَنۡفُسِہِمْ"[2]نبی زیادہ والی ومالك ومختارہے،تمام اہل ایمان کا خود ان کی جانوں سے۔

وقال اﷲ تعالٰی تبارك " وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَمْرًا اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ اَمْرِہِمْ ؕ وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَ

اﷲ و (اﷲ تبارك وتعالٰی نے فرمایا)نہیں پہنچتا کسی مسلمان مرد نہ کسی مسلمان عورت کو جب حکم کردیں اﷲ اوراس کے رسول کسی بات کا کہ انہیں کچھ اختیار رہے اپنی جانوں کا،اور جوحکم

 


 

 



[1] مسنداحمدبن حنبل مسندعبداﷲ بن عمرو بن العاص المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۰۱،شرح معانی الآثار کتاب الکراھۃ باب الشعر ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۴۱۰

[2] القرآن الکریم ۳۳ /۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن