30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زرقانی شرح مواہب میں شرحًا وتفسیرًا فرماتے ہیں:
|
من لم یر ولایۃ الرسول علیہ فی جمیع احوالہ ولم یرنفسہ فی ملکہ لایذوق حلاوۃ سنتہ [1]۔ |
جوہرحال میں نبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کو اپنا والی اور اپنے آپ کو حضور کامملوك نہ جانے وہ سنت نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کی حلاوت سے اصلًا خبردار نہ ہوگا۔ |
رابعًا: مولانا شاہ عبدالعزیزصاحب تحفہ اثناء عشریہ میں نقل فرماتے ہیں کہ حق سبحانہ وتعالٰی زبورشریف میں فرماتاہے:
|
یا احمد فاضت الرحمۃ علٰی شفتیك من اجل ذٰلك بٰارك علیك فتقلد السیف فان بھائك وحمدك الغالب(الٰی قولہ)الامم یخرون تحتك کتاب حق جاء اﷲ بہ من الیمن والتقدیس من جبل فاران وامتلأت الارض من تحمید احمد وتقدیسہ و ملك الارض ورقاب الامم[2]۔ |
اے احمد! تیرے لبوں پررحمت نے جوش مارا میں اسی لئے تجھے برکت دیتاہوں تو اپنی تلوار حمائل کرکہ تیری چمك اورتیری تعریف ہی غالب ہے سب امتیں تیرے قدموں میں گریں گی،سچی کتاب لایااﷲ برکت وپاکی کے ساتھ مکہ کے پہاڑ سے،بھرگئی زمین احمد کی حمداور اس کی پاکی بولنے سے،احمدمالك ہوا ساری زمین اورتمام امتوں کی گردنوں کا،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم۔ |
کیازبور پاك کے ارشاد کوبھی معاذاﷲ خلاف واقع کہاجائے گا۔
خامسًا امام احمد مسند میں بطریق ابی معشِر البراء ثنی صدقۃ بن طیلسۃ ثنی معن بن ثعلبۃ المازنی والحی بعد ثنی الاعشی المازنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ،اور عبداﷲ بن احمد زوائدالمسندمیں بطریق عوف بن کھمس بن الحسن عن صدقۃ و طیلسۃ الخ،اورامام ابوجعفر طحطاوی شرح معانی الآثار میں بطریق ابی معشر المذکور نحو روایۃ احمدسندًا ومتنًا اور ابن خیثمۃ وابن شاھین بھذا الطریق وبغیرہ اور بغوی وابن السکن وابن ابی عاصم بطریق الجنید بن امین بن ذروۃ بن نضلۃ بن بھصل الحرمازی عن ابیہ عن جدہ نضلۃ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع