دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اَمتی کلکم عباد اﷲ وکل نسائکم اماء اﷲ ولکن لیقل غلامی وجاریتی وفتائی وفتاتی انتھٰی[1]۔

تم سب مرداﷲتعالٰی کے بندے اور تمہاری تمام عورتیں اﷲ تعالٰی کی باندیاں ہیں،لیکن اگرکہتاہو توغلامی(میراغلام)، جاریتی(میری خادمہ)فتائی(میراغلام)،فتاتی(میری لونڈی) کہے انتہی۔(ت)

اقول:قطع نظر اس سے کہ یہ جواب بھی بوجوہ مخدوش ہے اولًا: عبدوبندہ میں سوائے اختلاف زبان کے کوئی فرق نہیں ایك دوسرے کا پورا ترجمہ ہے،عبدہ وبندہ دونوں عربی وعجمی دونوں زبانوں میں الٰہ وخدا ومولٰی وآقا دونوں کے مقابل بولے جاتے ہیں توعبد بمعنی بندہ کومطلقًا عین شرك کہہ دینا ایساہی ہے کہ کوئی کہے کہ عین سے مراد عین ہے توغلط ہے اورچشمہ مقصود ہو توصحیح،

حضرت مولوی قدس سرہ المعنوی مثنوی شریف میں حدیث شرائے بلال رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں فرماتے ہیں جب صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے انہیں خریدلیا اوربارگاہ رسالت میں حاضرہوئے حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا تم نے ہمیں شریك نہ کیا،اس پرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کیا: ؎

گفت ما دوبندگانِ کوئے تو           کردمش آزاد ہم برروئے تو  [2]

(عرض کیاکہ ہم دونوں آپ کے کوچہ کے غلام ہیں،میں نے اس کو آپ کے رخ انور پر آزاد کردیا۔ت)

لاجرم جوتفصیل عبد میں ہے وہی بندہ میں۔

ثانیًا: عبدبمعنی بندہ وبمعنی مملوك میں یہ تفرقہ کہ اول شرك اورثانی خلاف واقع ہے محض بے اصل وضائع ہے،مملوك بھی ملك ذاتی حقیقی وملك عطائی مجازی دونوں کومشتمل اور اول میں قطعًا شرك حاصل اوربندہ بھی مقابل خدااورخواجہ دونوں مستعمل،اورثانی سے یقینا شرك زائل۔

ثالثًا: آپ نے تو عبدبمعنی ملوك کوخلاف واقع یعنی کذب ٹھہراکر اس ارادے کوشرك سے اتارکر گناہ مانا مگر ائمہ دین و اولیائے معتمدین وعلمائے مسندین قدس اﷲ تعالٰی اسرارہم اجمعین اس اعتقاد کومکمل ایمان مانتے اور اس سے خالی کوحلاوت ایمان سے بے بہرہ جانتے ہیں،حضرت امام اجل عارف باﷲ سیدسہل بن عبداﷲ تستری رضی اﷲ تعالٰی عنہ پھرامام اجل قاضی عیاض شفاشریف پھرامام احمد قسطلانی مواہب لدنیہ شریف میں نقلًاوتذکیرًا پھرعلامہ شہاب الدین خفاجی نسیم الریاض پھر علامہ محمدبن عبدالباقی  


 

 



[1] مجموعہ فتاوٰی کتاب العقیقہ ومایتعلق بہا وجہ نام عبدالنبی وغیرہ مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۸۴

[2] مثنوی المعنوی معاتبہ کردن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باصدیق اکبر حامداینڈ کمپنی لاہور دفترششم ص۱۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن