30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دونوں میں تفرقہ نابودہوگیا اور تذبذب زائل ہوگیا۔ت)ہاں یوں کہئے کہ ادھرعلی مشترك ادھر ہدایت خلق وتسبب دونوں میں مستعمل،یوں چاراحتمال ہوئے،مگراب یہ مصیبت پیش آئے گی کہ جس طرح ہدایت بمعنی خلق غیرخدا کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی بمعنی محض تسبب حضرت عزت جل جلالہ،کی طرف نسبت نہیں پاسکتی ورنہ معاذاﷲ اصل خالق ومعطی دوسرا ٹھہرے گا اور اﷲ عزوجل صرف سبب وواسطہ ووسیلہ،اس کاپایہ شرك بھی اونچاجائے گا کہ وہاں توتسویہ تھا یہاں اﷲ سبحانہ، پرتفضیل دیناقرارپائے گا،علی پرلام لاکر اول کاعلاج کرلیا اور اس دوم کاکہ اس سے بھی سخت ترہے علاج کدھرسے آئے گا اب ایك لام نیا گھڑکرہدایت پرداخل کیجئے کہ وہ معنی خلق میں متعین ہوجائے اوراحتمال تسبب اُٹھ کر ایہام شرك وبدتر از شرك راہ نہ پائے۔
ثامنًا: ایك ہدایت کیاجتنے افعال مشترکۃ الاطلاق ہیں سب میں اسی آفت کاسامنا ہوگاجیسے احسان وانعام،اذلال واکرام،تعلیم وافہام،تعذیب وایلام،عطا ومنع،اضرارونفع،قہر وقتل،نصب وعزل وغیرہا کہ مخلوق کی طرف نسبت کیجئے تومعنی خلق موہم شرك اور خالق کی طرف تومعنی تسبب مشعرکفر۔
بہرحال مفرکدھر،اگرکہئے خالق عزوجل کی طرف نسبت ہی دلیل کافی ہے کہ معنی خلق مراد ہیں،ہم کہیں گے مخلوق کی جانب اضافت ہی برہان وافی ہے کہ معنی تسبب مقصود ہیں،ولہٰذا علمائے کرام نے تصریح فرمائی کہ امثال انبت الربیع البقل وحکم علی الدھر(بہار نے سبزہ اگایا اوردہرنے مجھ پر حکم کیا۔ت)میں قائل کاموحد ہونا ہی قرینہ شافی ہے کہ اسناد مجازعقلی ہے اب بحمداﷲ اس ایہام کی بنیاد ہی نہ رہی۔
تاسعًا: آپ نے(باآنکہ اسمائے الٰہیہ توقیفیہ ہیں اور خصوصًا آپ بہت جگہ صرف نہ واردہونے نہ منقول ہونے کوحجت ممانعت جانتے ہیں)حق سبحانہ،کانیانام مُصّوب ایجاد فرمایا ہرجواب کی ابتداء ھوالمصوّب(وہی درست راستہ بتانے والاہے۔ت)سے ہوتی ہے یہ کب احتمال شنیع سے خالی ہے،تصویب جس طرح ٹھیك بتانے کو کہتے ہیں یونہی سرجھکانے کو،اورمثلًا جو سر جھکائے بیٹھاہو اسے مصوّب،اوردونوں معنی حقیقی ہیں تو آپ کے طور پر اسی کلمے میں ایہام تجسیم ہے اورتجسیم کفروضلال عظیم ہے۔
عاشرًا: جب مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ،کی طرف اضافت ہدایت کااشتباہ امرممنوع کا اشتباہ اورموجب لزوم احتراز ہے تو بالقصد اس جناب ہدایت مآب کی طرف ضافت ہدایت کس درجہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع