دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

جاز التسمیۃ بعلی ورشید وغیرھما من الاسماء المشترکۃ ویراد فی حقنا غیرما یراد فی حق اﷲ تعالٰی[1]۔

علی،رشید اور ان کے علاوہ دیگراسماء مشترکہ کے ساتھ کسی کا نام رکھناجائز ہے لہٰذا ہمارے حق میں وہ معنٰی مراد لیاجائے گا جواﷲ تعالٰی کے حق میں مراد نہیں لیاجاتا۔(ت)

کیوں نہیں کہتے کہ ایسے نام بوجہ اشتراك ناجائزہیں کہ دوسرے معنی شرك کااحتمال باقی ہے،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم (گناہوں سے محفوظ رہنے اورنیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں سوائے اﷲ تعالٰی بزرگ وعظیم ذات کی توفیق کے۔ت)

رابعًا: سائل نے اپنی جہالت سے صرف عبداﷲ میں شرك سے سوال کیاتھا حضرت مجیب نے اپنی نبالت سے وغیرہ بھی بڑھا دیا کہ اپنے نام نامی کو ایہام شرك سے بچالیں مگرجناب کی دلیل سلامت ہے تو اس ایہام سے سلامت بخیر ہے۔عبدالحَی میں دوجزوہیں اوردونوں کے دودومعنی،ایك عبدمقابل الٰہ،دوم مقابل آقا۔

قال اﷲ تعالٰی" وَ اَنۡکِحُوا الْاَیٰمٰی مِنۡکُمْ وَ الصّٰلِحِیۡنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَ اِمَآئِکُمْ ؕ"[2]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:لوگو! تم میں سے جونکاح کے بغیر (یعنی غیرشادی شدہ)ہیں اورجوتمہارے صالح غلام اور لونڈیاں ہیں ان کے ساتھ نکاح کردو(ت)

دیکھو حق سبحانہ،نے ہمارے غلاموں کو ہمارا عبدفرمایا،یوں ہی ایك حی اسم الٰہی کہ حیات ذاتیہ،ازلیہ،ابدیہ،واجبہ سے مشعر،اور دوسرا من وتُو،زید وعمروسب پر صادق،جس سے آیت کریمہ "تُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ"[3] (اے اﷲ تعالٰی! تو مردے سے زندہ نکالتاہے۔ت)وغیرہا مظہر، اب اگر عبد بمعنی اول اورحی بمعنی دوم لیجئے قطعًا شرك ہے وہی چار صورتیں ہیں اور وہی ایك صورت پرشرك موجود،پھر عبدالحَی ایہام شرك سے کیونکر محفوظ،اس سے بھی احتراز لازم تھا،بعینہ یہی تقریرحضرت بابرکت فاضل کامل صحیح العقیدہ سنی مستقیم جناب مستطاب مولانا مولوی عبدالحلیم  


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۵۲

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۳۲

[3] القرآن الکریم ۳ /۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن