دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اقول:(میں کہتاہوں۔ت)مگریہ جواب سخت عجب عجاب ہے یتساوٰی ھزلا بل یساوی ھزلا(جواب مذکورخوش طبعی کے برابرہے بلکہ ہنسی مذاق کے مساوی ہے۔ت)اوّلًا: اس تمام کلام مختل النظام کامبنی ہی سرے سے پادر ہوا ہے ممنوع ایہام ہے نہ کہ مجرد احتمالی ولوضعیفابعیدا(اگرچہ ضعیف اوربعیدہو۔ت)ایہام واحتمال میں زمین وآسمان کافرق ہے،ایہام میں تبادر درکا ہے ذہن اس معنی ممنوع کی طرف سبقت کرے،نہ یہ کہ شکوك محتملہ عقلیہ میں کوئی شق معنی ممنوع کی بھی نکل سکے۔تلخیص میں ہے:

الایھام ان یطلق لفظ لہ معنیان قریب وبعید ویراد بہ البعید [1]۔

ایہام یہ ہے کہ ایسالفظ بولاجائے جودومعانی رکھتاہوایك معنی قریب اوردوسرامعنی بعیدہو اور اس لفظ کوبول کرمعنی بعید مراد لیا جائے۔(ت)

علامہ سیدشریف قدسی سرہ الشریف کتاب التعریفات میں فرماتے ہیں:

الایھام ویقال لہ التخییل ایضا وھو ان یذکر لفظ لہ معنیان قریب وغریب فاذا سمعہ الانسان سبق الٰی فھمہ القریب و مراد المتکلم الغریب واکثر المتشابھات من ھذا الجنس ومنہ قولہ تعالٰی: والسمٰوٰت مطویات بیمینہ[2]۔

ایہام تخییل بھی کہلاتاہے مرادیہ ہے کہ ایسا لفظ ذکرکیاجائے کہ اس کے دومعنی ہوں ایك قریب اوردوراغریب،جب کوئی بندہ اسے سنے تو اس کافہم معنی قریب کی طرف لپکے(یعنی وہی متبادر الی الفہم ہو)لیکن متکلم کی مراد معنی غریب ہو۔زیادہ تر متشابہات اسی قسم سے ہوتے ہیں،اوراﷲ تعالٰی کا ارشاد کہ "اس دن سب آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں طومار کی طرح لپٹے ہوں گے"اسی قسم سے ہے۔(ت)

مجرد احتمال اگرموجب منع ہو تو عالم میں کم کوئی کلام منع وطعن سے خالی رہے گا،زیدآیا گیا اٹھا بیٹھا،عمرو نے کھایا پیاکہا سنا، مجیب صاحب نے سوال دیکھاجواب لکھا وغیرہ وغیرہ سب افعال اختیاریہ کی اسناد دو معنی کومحتمل۔ایك یہ کہ زید وعمرو مجیب نے اپنی قدرت ذاتیہ مستقلہ تامہ سے یہ افعال کئے،دوسرے قدرت عطائیہ ناقصہ قاصرہ سے اول قطعًا شرك ہے لہٰذا ان اطلاقات


 

 



[1] تلخیص المتاح الفن الثالث مکتبہ ضیائیہ راولپنڈی ص۱۰۵ و ۱۰۶

[2] التعریفات لسیّد شریف علی الجرجانی باب الالف انتشارات ناصر خسروطہران ایران ص۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن