دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

جس میں اصلًا عدم جواز کی بونہیں،وہابیہ خذلہم اﷲ تعالٰی کے محبوبان خداکے نام سے جلتے ہیں آج تك ان کے کبراء نے بھی اس میں کلام نہ کیا البتہ مولوی عبد الحَی صاحب لکھنوی کے مجموعہ فتاوٰی جلداول طبع اول صفحہ ۲۶۴ میں اس نام پر اعتراض دیکھاگیا اول کلام میں توصرف خلاف اولٰی ٹھہرایاتھا آخرمیں ناجائزوگناہ قراردے دیاحالانکہ یہ محض غلط ہے۔اس کاخلاصہ عبارت یہ ہے:

استفتاء

کسے نام خودہدایت علی می داشت بایہام اسمائے شرکیہ تبدیل نمودہ ہدایت العلی نہاد شخصے برآں معترض شد کہ لفظ ہدایت مشترك ست بین میین اراء ۃ الطریق وایصال الی المطلوب و ہکذا لفظ علی بغیرالف ولام مشترك است بین اسمائے الٰہیہ و حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ۔مجیب گفت دریں صورت تائید اثبات مدعائے من ست چہ ہرگاہ لفظ ہدایت وعلی مشترك شدبین معنیین پس چہاراحتمال مے شوند یکے ازاں از ہدایت معنی اول وازعلی اﷲ عزوجل شانہ،،دوم ازہدایت معنی ثانی زعلی جل جلالہ،سوم ازہدایت معنی اول وازعلی حضرت علی کرم اﷲ وجہہ،چہارم ازہدایت معنی ثانی وازعلی حضرت علی پس سہ احتمال اول خالی ازممانعت شرعیہ ہستند البتہ رابع خالی ازممنوعیت نیست چہ درجملہ اسمائے شرکیہ مفہوم مے شود پس ہراسم کہ دائر شودبین اسمائے شرکیہ و عدمہ احتراز ازاں لابدی ست بلکہ واجب واگرکسے براسم متنازع فیہ قیاس نمودہ برعبداﷲ شرك ثا بت کند یا یاعلی گفتن ممانعت نماید آیا قیاس اوصحیح

ایك شخص کانام ہدایت علی تھا اس نے اسے شرکیہ نام خیال کرتے ہوئے اسے ہدایت العلی سے بدل دیا پھر اس پریہ اعتراض کیاگیا کہ لفظ"ہدایت"اِراء ۃالطریق(راستہ دکھانا) اورایصال الی المطلوب(مطلوب ومقصود تك پہنچادینا ہے)ان دو معنوں میں مشترك ہے اسی طرح لفظ"علی"بغیر الف لام اسمائے الٰہیہ سے بھی ہے اور حضرت سیدنا علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کانام بھی ہے یعنی خالق ومخلوق دونوں میں مشترك ہے۔جواب دینے والے نے کہاکہ اس صورت میں میری سوچ کی تائید پائی جاتی ہے وہ اس طرح کہ جب لفظ ہدایت اورعلی دومعنوں میں مشترك ہوا تو چاراحتمال پیدا ہوگئے، (۱)ہدایت سے پہلامعنی اورعلی سے اﷲ تعالٰی کی ذات مراد ہو۔(۲)ہدایت سے دوسرا معنی اورعلی سے اﷲ تعالٰی مراد ہو (۳)ہدایت سے پہلامعنی اورعلی سے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ مراد ہوں(۴)ہدایت سے دوسرامعنی اور علی سے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ مراد ہوں۔پس تین اول الذکر  احتمال شرعی

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن