دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حدیث(۱۳)حاکم وخطیب تاریخ اوردیلمی مسندمیں امیرالمومنین مولٰی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا سمّیتم الولدمحمدا فاکرمواہ واوسعوا لہ فی المجلس والاتقبحوا لہ وجھا[1]۔

جب لڑکے کانام محمدرکھو تو اس کی عزت کرو اور مجلس میں اس کے لئے جگہ کشادہ،اور اسے برائی کی طرف نسبت نہ کرو اس پربرائی کی دعا نہ کرو۔

حدیث(۱۴)بزارمسندمیں حضرت ابورافع رضی اﷲتعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا سمیتم محمدا فلاتضربوہ ولاتحرموہ[2]۔

جب لڑکے کانا محمدرکھو تو اسے نہ مارو نہ محروم رکھو۔

حدیث(۱۵)فتاوٰی امام شمس الدین سخاوی میں ہے ابوشعیب حرانی نے امام عطا(تابعی جلیل الشان استاذ امام الائمہ سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما)سے روایت کی:

من اراد ان یکون حمل زوجتہ ذَکرا فلیضع یدہ علی بطنھا ولیقل ان کان ذکرا فقد سمیتہ محمدا فانہ یکون ذَکرا[3]۔

جوچاہے کہ اس کی عورت کے حمل میں لڑکاہو اسے چاہئے اپناہاتھ عورت کے پیٹ پر رکھ کرکہے:اگر لڑکاہے تومیں نے اس کانام محمدرکھا۔ان شاء اﷲ العزیزلڑکاہی ہوگا۔

سیدنا امام مالك رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں:

ماکان فی اھل بیت اسم محمدا لاکثرت برکتہ[4]۔ ذکرہ المناوی فی شرح التیسیر تحت الحدیث العاشر والزرقانی فی شرح

جس گھروالوں میں کوئی محمدنام کاہوتا ہے اس گھر کی برکت زیادہ ہوتی ہے(دسویں حدیث کے ذیل میں علامہ مناوی نے اس کو شرح تیسیر میں ذکرفرمایا اور اسی طرح علامہ زرقانی نے

 


 

 



[1] تاریخ بغداد ترجمہ محمدبن اسمٰعیل العلوی ۱۰۸۲ دارلکتاب العربی بیروت ۳ /۹۱

[2] کشف الاستار عن زوائد البزار باب کرامۃ اسم النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حدیث ۱۹۸۸ بیروت ۲ /۴۱۳

[3] فتاوٰی امام شمس الدین سخاوی

[4] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ماضراحدکم الخ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲ /۳۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن