30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نجدی وغیرہ گمراہوں کے لئے ان حدیثوں میں اصلًا بشارت نہیں،نہ کہ سیداحمدخان کی طرح کفار جن کامسلك کفرقطعی کہ کافرپر توجنت کی ہوا تك یقینا حرام ہے۔
حدیث(۶)ابونعیم حلیۃ الاولیاء میں حضرت نبیط بن شریط رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
|
قال اﷲ تعالٰی عزوجل وعزتی وجلالی لااعذب احدا تسمی باسمك بالنار یامحمد[1] |
رب عزوجل نے مجھ سے فرمایا اپنی عزت وجلال کی قسم جس کانام تمہارے نام پرہوگا اسے دوزخ کاعذاب نہ دوں گا۔ |
حدیث(۷)حافظ ابن بکیر امیرالمومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں،حدیث(۸)دیلمی مسندالفردوس میں موقوفًا راوی کہ مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ فرماتے ہیں،حدیث(۹)ابن عدی کامل اور ابوسعد نقاش بسندصحیح اپنے معجم شیوخ میں راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
|
ما اطعم طعام علی مائدۃ ولاجلس علیھا وفیھا اسمی الا قُدِّ سُوا کل یوم مرتین[2]۔ |
جس دسترخوان پرلوگ بیٹھ کرکھاناکھائیں اوران میں کوئی محمد یااحمدنام کاہو وہ لوگ ہر روز دوبارمقدس کئے جائیں۔ |
حاصل یہ جس گھر میں ان پاك ناموں کاکوئی شخص ہو دن میں دوبار ا مکان میں رحمت الٰہی کانزول ہو۔لہٰذا حدیث امیر المؤمنین کے لفظ یہ ہیں:
|
مامن مائدۃ وضعت فحضر علیھا من اسمہ احمد ومحمد الا قدس اﷲ ذٰلك المنزل کل یوم مرتین[3]۔ |
کوئی دسترخوان بچھایانہیں گیا کہ اس پر ایسا شخص تشریف لائے جس کانام احمد اور محمدہو(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم)تو اﷲ تعالٰی ہرروز دوبار اس گھرکو تقدس بخشتا ہے یعنی مقدس کرتاہے(اورہر روز دوبار وہاں اس کی رحمتوں کانزول ہوتا ہے۔مترجم)۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع