30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام خاتم الحفاظ جلال الملۃ والدین سیوطی فرماتے ہیں:
|
ھذا امثل حدیث ورد فی ھذا الباب واسنادہ حسن[1]۔ |
جس قدرحدیثیں اس باب میں آئیں یہ سب میں بہترہے اور اس کی سندحسن ہے۔ |
ونازعہ تلمیذہ الشامی بماردہ العلامۃ الزرقانی فراجعہ۔ان کے شامی شاگرد نے اس میں نزاع کیاکہ جس کو علامہ زرقانی نے رَد کیاتھا لہٰذا اس کی طرف رجوع کریں۔(ت)
حدیث(۵)حافظ ابوطاہر سلفی وحافظ ابن بکیر حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ ٖ وسلم فرماتے ہیں:روزقیامت دو شخص حضرت عزت کے حضور کھڑے کئے جائیں گے حکم ہوگا انہیں جنت میں لے جاؤ،عرض کریں گے: الٰہی ! ہم کس عمل پرجنت کے قابل ہوئے ہم نے تو کوئی کام جنت کانہ کیا۔ رب عزوجل فرمائے گا:
|
ادخلا الجنۃ فانی اٰلیت علی نفسی ان لایدخل النار من اسمہ احمد ومحمد[2]۔ |
جنت میں جاؤ میں نے حلف فرمایا ہے کہ جس کانام احمد یا محمد ہودوزخ میں نہ جائے گا۔ |
یعنی جبکہ مومن ہو ارمومن عرف قرآن وحدیث وصحابہ میں اسی کوکہتے ہیں جوسنی صحیح العقیدہ ہو،کما نص علیہ الائمۃ فی التوضیح وغیرہ(جیساکہ توضیح وغیرہ میں ائمہ کرام نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔ت)ورنہ بدمذہبوں کے لئے توحدیثیں یہ ارشاد فرماتی ہیں کہ وہ جہنم کے کتے ہیں ان کاکوئی عمل قبول نہیں،بد مذہب اگرچہ حجراسود ومقام ابراہیم کے درمیان مظلوم قتل کیاجائے اوراپنے اس مارے جانے پر صابر وطالب ثواب رہے جب بھی اﷲ عزوجل اس کی کسی بات پر نظرنہ فرمائے اور اسے جہنّم میں ڈالے۔یہ حدیثیں دارقطنی وابن ماجہ وبیہقی [3]وابن الجوزی وغیرہم نے حضرت ابوامامہ وحذیفہ وانس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے روایت کیں،اور فقیر نے اپنے فتاوٰی میں متعدد جگہ لکھیں تو محمدعبدالوہاب
[1] ردالمحتار بحوالہ السیوطی کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۶۸
[2] الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۸۸۳۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۵ /۴۸۵
[3] کنزالعمال بحوالہ قط فی الافراد حدیث ۱۱۲۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱ /۲۲۳،العلل المتناہیۃ باب ذم الخوارج حدیث ۲۶۱ و ۲۶۲ دارنشرالکتب الاسلامیہ لاہور ۱ /۱۶۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع