30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ابی وھب الجشمی ولہ تتمۃ والبخاری فی التاریخ [1] بلفظ سموا عن عبداﷲ بن جرادرضی اﷲ تعالٰی عنہ ولہ تتمۃ اخری۔ |
ابو وہب جشمی کے حوالے سے اسے روایت کیااور اس کے لئے تتمہ ہے،نیزامام بخاری نے تاریخ میں سَمُّوا کے لفظ سے حضرت عبداﷲ بن جراد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی سنت کے ساتھ اسے روایت کیا اور اس کے لئے دوسراتتمہ ہے۔(ت) |
اورمحمدواحمد ناموں کے فضائل میں تواحادیث کثیرہ عظیمہ جلیلہ وارد ہیں:حدیث(۱)صحیحین ومسنداحمد وجامع ترمذی وسنن ابن ماجہ میں حضرت انس(۲)صحیحین وابن ماجہ میں حضرت جابر(۳)معجم کبیرطبرانی میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
سمّوا باسمی ولاتکنوا بکنیتی[2]۔ |
میرے نام پرنام رکھو اورمیری کنیت نہ رکھو۔ |
حدیث(۴)ابن عساکر وحافظ حسین بن احمد عبداﷲ بن بکیر حضرت ابوامامہ رضی اﷲ عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم فرماتے ہیں:
|
من ولد لہ مولود فسماہ محمدا حبا لی وتبرکًا باسمی کان ھو ومولودہ فی الجنۃ[3]۔ |
جس کے لڑکاپیداہوا اور وہ میری محبت اورمیرے نام پاك سے تبرك کے لئے اس کانام محمدرکھے وہ اور اس کالڑکا دونوں بہشت میں جائیں۔ |
[1] التاریخ الکبیر للبخاری باب العین عبداﷲ بن جراد حدیث ۶۳ دارالباز مکۃ المکرمۃ ۵ /۳۵
[2] صحیح البخاری کتاب الادب باب من سمّٰی باسماء الانبیاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۱۵،صحیح مسلم کتاب الادب باب النہی عن التکنی بابی القاسم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۰۶،جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی کراھیۃ الجمع الخ امین کمپنی دہلی ۲ /۱۰۷،سنن ابن ماجہ ابواب الادب باب الجمع بین اسم النبی وکنیۃ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۲۷۳،مسنداحمدبن حنبل عن انس المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۷۰،المعجم الکبیر حدیث ۱۲۵۱۳ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲ /۷۳،کنزالعمال بحوالہ طب عن ابن عباس حدیث ۴۵۲۱۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶/ ۴۲۱
[3] کنزالعمال بحوالہ الرافعی عن ابی امامہ حدیث ۴۵۲۲۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۴۲۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع