دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مرتبہ بزرگ شان کی توفیق کے کسی میں نہیں۔ت)یونہی نبی جان نام رکھنا نامناسب ہے اگرجان ایك کلمہ جداگانہ بنظرمحبت زیادہ کیاہوا جانیں جیسا کہ غالب یہی ہے جب تو ظاہر ادعائے نبوت ہو اور اگر ترکیب مقلوب سمجھیں یعنی جان نبی،تو یہ تزکیہ خودستائی میں برہ سے ہزاردرجے زائد ہو،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے اسے پسند نہ فرمایا یہ کیونکرپسند ہوسکتاہے یہاں تبدیل میں کچھ بہت حرج بھی نہیں ایک"ہ"بڑھانے میں گناہ سے بچ جائے گا اور اچھاخاصہ جائزنام پائیے گا۔محمدنبیہ، احمدنبیہ،نبیہ احمد،نبیہ جان کہا اورلکھاکیجئے۔نبیہ بمعنی بیدارہوشیار ہے۔یونہی یٰسین وطٰہٰ نام رکھنا منع ہے کہ اس مائے الٰہیہ و اسمائے مصطفی صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ایسے نام ہیں جن کے معنی معلوم نہیں،کیاعجب کہ ان کے وہ معنی وں جوغیرخدا اور رسول میں صادق نہ آسکیں تو ان سے احتراز لازم،جس طرح نامعلوم المعنی رقیہ منترجائز نہیں ہوتا کہ مبادا کسی شرك وضلال پر مشتمل ہو۔امام ابوبکر ابن العربی کتاب احکام القرآن میں فرماتے ہیں:

روی اشھب عن مالك لایتسمی احد بیٰسن لانہ اسم اﷲ وھوکلام بدیع وذلك ان العبد یجوزلہ ان یسمی باسم الرب اذاکان فیہ معنی منہ کعالم وقادر وانما منع مالك من التسمیۃ بھٰذا الاسم لانہ الاسماء التی لایدری مامعناھا فربما کان ذٰلك معنی یتفرد بہ الرب تعالٰی فلاینبغی ان یقدم علیہ من لایعرف لمافیہ من الخطر فاقتضی النظرالمنع منہ[1]۔

اشہب نے امام مالك سے روایت کی ہے کہ کوئی شخص بھی یٰس نام نہ رکھے کہ یہ اﷲ تعالٰی کانام ہے اور یہ نادرکلام ہے، یہ اس لئے کہ بندے کے لئے جائز ہے کہ رب کے نام پراپنا نام رکھے جبکہ اس میں وہ معنی پایاجائے جیسے عالم،قادر وغیرہ،اورامام مالك نے یہ نام رکھنے سے اس لئے منع فرمایا کہ یہ ان اسماء سے ہے جن کے معنی معلوم نہیں،ہوسکتاہے اس کا وہ معنی ہوجو رب تعالٰی کے لئے خاص اور منفردہو،لہٰذا مناسب نہیں کہ یہ نام رکھاجائے جبکہ اس کے ممنوع معنٰی معلوم ہی نہ ہوں پس نظر اور احتیاط کاتقاضا یہی کہ نام رکھنے سے منع کیاجائے۔(ت)

علامہ شہاب الدین احمدخفاجی حنفی مصری نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض میں اسے نقل کرکے فرماتے ہیں:وھو کلام نفیس[2] (یہ ایك نفیس اورشاندارکلام ہے۔ت)


 

 



[1] نسیم الریاض شرح الشفاء للقاضی عیاض،بحوالہ ابوبکر ابن العربی،فصل فی اسمائہٖ درالکفر بیروت ۲ /۳۹۰

[2] نسیم الریاض شرح الشفاء للقاضی عیاض،بحوالہ ابوبکر ابن العربی،فصل فی اسمائہٖ درالکفر بیروت ۲ /۳۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن