30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یقینًاحرام ومحظور ہے۔
اور یہ زعم کہ اعلام میں معنی اول ملحوظ نہیں ہوتے،نہ شرعا مسلم نہ عرفا مقبول۔معنی اول مراد نہ ہونے میں شك نہیں مگرنظر سے محض ساقط ہونا بھی غلط ہے،احادیث صحیحہ کثیرہ سے ثابت کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے بکثرت اسماء جن کے معنی اصلی کے لحاظ سے کوئی برائی تھی تبدیل فرمادئیے۔جامع ترمذی میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:
|
ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان یغیر الاسم القبیح [1]۔ |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عادت کریمہ تھی کہ برے نام کوبدل دیتے۔ |
سنن ابی داؤد میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عاصی وعزیز وعتلہ وشیطان وحکم وغراب و حباب وشہاب نام تبدیل فرمادئیے،قال ترکت اسانیدھا للاختصار[2] (امام ابوداؤد نے فرمایا میں نے اختصارکے لئے ان کی سندیں چھوڑیں۔ت)
اصرم کا نام بدل کر زرعہ رکھا رواہ عن اسامۃ[3] بن اخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اسے اسامہ بن اخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اسے روایت کیا۔ت)عاصیہ کانام جمیلہ رکھا رواہ مسلم[4]عن ابن عمررضی اﷲ تعالٰی عنھما(اسے مسلم نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)برہ کانام زینب رکھا اور فرمایا:
|
لاتزکوا انفسکم اﷲ اعلم باھل البر منکم۔رواہ مسلم [5] عن زینب بنت ابی سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
اپنی جانوں کوآپ اچھانہ بتاؤ خدا خوب جانتا ہے کہ تم میں نیکوکار کون ہے۔(اسے مسلم نے زینب بنت ابی سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
برہ کے معنی تھے زن نیکوکار،اسے خودستائی بتاکرتبدیل فرمایا۔
[1] جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی تغییرالاسمارء امین کمپنی دہلی ۲ /۱۰۷
[2] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی تغییرالاسم القبیح آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۲۱
[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی تغییرالاسم القبیح آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۲۱
[4] صحیح مسلم کتاب الادب باب تغییر الاسم القبیح قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۰۸
[5] صحیح مسلم کتاب الادب باب تغییر الاسم القبیح قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۰۸،سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی تغییرالاسم القبیح آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۳۲۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع