30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
النوروالضیاء فی احکام بعض الاسماء ۱۳۲۰ھ
(بعض ناموں کے احکام کے بارے میں اُجالا اور روشنی)
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
مسئلہ ۲۷۸: مسئولہ شیخ شوکت علی صاحب فاروقی ۶جمادی الاولٰی ۱۳۲۰ھ
علماء دین ومفتیان شرع متین دریں مسئلہ چہ مے فرمایندکہ بعض شخص اس طرح نام رکھتے ہیں،علی جان،نبی جان،محمدجان،محمد نبی،احمدنبی،نبی احمد،محمدیٰسین،محمدطٰہٰ،غفورالدین،غلام علی،غلام حسین،غلام غوث،غلام جیلانی،ہدایت علی۔پس اس طرح کے نام رکھناجائز ہیں یانہیں؟ مولوی عبدالحَی صاحب لکھنوی نے اپنے فتاوٰی میں ہدایت علی نام رکھنا ناجائز بتایا ہے اس میں حق کیاہے؟ بیّنواتوجروا۔شوکت علی فاروقی عفی عنہ
الجواب:
محمدنبی،احمدنبی،نبی احمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم پربے شماردرودیں،یہ الفاظ کریمہ حضور ہی پرصادق اورحضورہی کو زیبا ہیں،افضل صلوات اﷲ واجل تسلیمات اﷲ علیہ وعلٰی آلہٖ۔دوسرے کے یہ نام رکھناحرام ہیں کہ ان میں حقیقۃً ادعائے نبوت نہ ہونامسلم ورنہ خالص کفرہوتا۔مگرصورت ادعاء ضرور ہے او وہ بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع