30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کاسبب حضورخلاصہ تحریرفرمائیں اورنام بھی دوسرا تجویزفرمائیں حضورہی جونام تجویزفرمائیں گے وہی مشتہرہوگا وہ یوں کیاجائے گا کہ نام میرا نبی محمدشریعت کے خلاف تھا سواب فلاں نام تجویز ہوا ہے۔
الجواب:
اس مسمی پرمحمول ہوتاہے یہ زید ہے او وصف عنوان سے جوسمجھاجاتا ہے وہ بھی متضمن حمل ہے تو اس میں اپنے آپ کو نبی کہنا اورکہلوانا ہے اور یہ قطعًا حرام ہے،اور علم میں وضع جدیدکاعذر بارد ہے وضع اول ضرور ملحوظ رہتی ہے ولہٰذارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے بُرے نام اور تزکیہ کے نام تبدیل فرمادئیے کیاکوئی گواراکرے گا کہ اپنا نام یا اپنے بچے کانام شیطان یا ولدالشیطان رکھے حالانکہ وضع جدیدمیں تو خاص یہ ذات مقصود ہے جب اپنے آپ کو شیطان کہناگوارا نہیں کرتا نبی کہنا اور کہلوانا روا رکھتاہے اور یہ خیال کہ نیت دعوٰی نبوت کی نہ تھی سچ ہے جبھی تو حرام ہوا،ورنہ کفرہوتا،آپ اپنا نام نبیل احمد رکھئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۵: ازشہر ۲۸جمادی الاولٰی ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آیا عبدالنبی نام رکھناجائزہے کہ نہیں؟
الجواب:
اپنے آپ کو عبدالنبی کہناجائز ہے مگرنام عبداﷲ رکھاجائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۶ تا ۲۷۷:مرسلہ مولوی عابدعلی صاحب سیتری ڈاك خانہ سیف اﷲ گنج ضلع سلطان پور ۱۷ربیع الاول ۱۳۳۵ھ
(۱)احمدبخش،محمدبخش،نبی بخش،رسول بخش،حسین بخش،پیربخش،مداربخش،وغیرہ نام رکھنا از روئے احکام شریعت جائزہے یانہیں؟ اگرنہیں تو اس میں شرك ہے یاکیا؟ اور اگرکوئی شخص ایسے ناموں کے رکھنے کو منع کرے اور نام رکھنے والا منع کرنے والے کو مشرك بتائے اور وہابی ٹھہرائے اورناقابل امامت قراردے اور بالفاظ واضح یہ ثابت کرنا چاہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جب تك نہ بخشیں گے خدائے پاك نہ بخشے گا اور اس کے ثابت کرنے کے لئے آیات قرآنی غیرمتعلق کاحوالہ دے تو ایساشخص کسی خطاب کامرتکب ہوا یا نہیں اور کس خطاب کا؟ اور یہ بھی مخفی نہ رہے کہ نام رکھنے والا اپنے کوعالم کہتاہے اور مجمع عام میں ایسی تقریرکرتاہے۔
(۲)جوشخص اپناخطاب اپنی جسمانی وضع اپنا لباس اپناضروری دیگراسباب مثل ہندوؤں کے رکھے اورنماز کا بھی پابندنہ ہو ایساشخص عالم کہلائے گا یامصداق من تشبّہ بقوم فھو منھم[1]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع