دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اﷲ تعالٰی فرماتاہے:

" وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالْاَلْقٰبِ ؕ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوۡقُ بَعْدَ الْاِیۡمٰنِ ۚ وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱﴾"[1]

مسلمانو! آپس میں ایك دوسرے کو برے لقب سے یاد نہ کرو ایمان کے بعد فسق کیاہی برانام ہے اور جوتوبہ نہ کرے وہی لوگ ظالم ہیں۔

آیہ کریمہ بتارہی ہے کہ تم نے مثلًا سنی مسلمان کالقب لہبڑا رکھاتو وہ تمہارے کہنے سے لہبڑا نہ ہوجائے گا مگرتمہارانام بد گیا مومن سے فاسق ہوگیا کتنی بری تبدیلی ہے اور جو توبہ نہ کرے وہی ظالم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)ایساشخص اگراکل حلال بھی کھاتاہو جب بھی اس کاقول فعل شرع میں معتبرنہیں نہ کہ جبکہ اکل حلال کبھی طرہ ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم

(۳)مسلمان سے سخت کلامی ودشنام کاحکم جواب اول میں گزرا مسجدکے لوٹوں کاپانی ناپاك بتانا باطل ہے اپنامصلّٰی خاس بنظراحتیاط رکھنے میں حرج نہیں بلکہ درمختارمیں اسے افضل بتایا،یہ جبکہ مسجد کی چٹائیوں کواپنی وہم پرستی سے ناپاك نہ جانے اور عام مسلمانوں کو کہ ان پرنمازپڑھتے ہیں خطا پر اپنے سے کم احتیاط وحقیرنہ سمجھے ورنہ وہی حقیر اورپنجہ شیطان کا اثیر ہے۔ و العیاذباﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۷۳:           ازبھاگلپور

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مولوی اشرف علی کامریدہے،نام اس کا معز الدین،اس نے معیذالدین کسی خط میں لکھا،اس پرایك شخص نے سمجھایا کہ اس طرح پرلکھنے سے معنی بدل جاتاہے اور نعوذباﷲ مسلمانوں کو ایسانام نہیں رکھناچاہئے کیونکہ اس وقت یہ معنی ہوتاہے کہ دین سے پناہ مانگنے والا،لیکن اس کمبخت نے نہ مانا او ریہ کہاکہ میں اپنے حضرت کے پاس برابر اسی املاسے خط لکھتاہوں لیکن حضرت نے کبھی نہ منع فرمایا اور نہ کوئی برائی اس میں بتائی۔لہٰذا گزارش ہے کہ جو شخص اپنا نام معیذالدین بِالیابعدالعین وقبل الذال رکھے اور صحیح بتائے تو اس کے واسطے شرعًا کیاحکم ہے؟ اور لغت ومحاورہ سے اس کے کیامعنی ہیں؟ پس اس کو بصورت مسئلہ کے خدمت والامیں روانہ کرتاہوں۔

الجواب:

علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق دیوبندیوں کانام بنام جن میں تھانوی کانام ہے کافر ومرتد بتایا اور شفائے امام قاضی وبزازیہ ومجمع الانہر وغیرہ کے حوالے سے صراحۃً فرمایا:


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۹ /۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن