30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور وہ عبدالشیطان ہیں جن کوفرمایا:
|
"یٰحَسْرَۃً عَلَی الْعِبَادِۚ مَا یَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۳۰﴾ "[1] |
ہائے افسوس(نافرمان)بندوں پرکہ ان کے پاس(خداکا)کوئی رسول نہیں آتامگر یہ اس کے ساتھ ہنسی ومذاق کرتے ہیں (ت) |
مگرعبدالشیطان ہرگزعبدالنبی عبدالمصطفٰی نہیں ہوسکتا اور اسے معاذاﷲ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین سے کیاعلاقہ،نقل کرنے والے نے ضرور غلط نقل کیا یا غلط سمجھا،ہاں عبدبمعنی بندہ خاص یعنی مطیع وفرمانبردار ہونا ضروردشوار ہے اوربایں معنی عبداﷲ وعبدالنبی ایك ہے کہ:
|
"مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ ۚ"[2] |
جوشخص رسول اﷲ کی اطاعت کرتاہے اس نے درحقیقت اﷲ تعالٰی کی اطاعت کی۔(ت) |
اس معنی پراپنے آپ کو اس وصف عظیم سے یادکرنا ضرورتذکیہ نفس وخودسرائی ہے کہ بنص قرآن مجیدحرام ہے،قال اﷲ تعالٰی"فَلَا تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ ؕ"[3]،(اﷲ تعالٰی نے فرمایا:"اپنے نفوس کوپاکیزہ بناؤ۔ت) جولوگ اپنالقب مطیع النبی،مطیع الرسول رکھیں جاہل بیخرد ہیں یا قرآن عظیم کے دانستہ مخالف۔خودانہیں کا قول ان کی تکذیب کوبس ہے جومطیع النبی ومطیع الرسول ہوگاہرگز اپنے نفس کاتذکیہ نہ کرے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۷۹: ازقادر گنج ضلع بیربھوم ملك بنگالہ مرسلہ سیدظہورالحسین حسینی قادری رزاقی ۲۲جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
عبدالمصطفٰی،عبدالرسول،عبدالنبی،غلام مصطفی،غلام رسول،غلام نبی،غلام محمد،غلام احمد،غلام پنجتن،عبدالعلی،عبدالحسین،غلام علی،غلام حسین،غلام دستگیر،غلام غوث،غلام محی الدین،غلام پیر،غلام مرشد،غلام مولٰی بخش،غلام بخش،پیربخش، نذرمصطفی، نذرپنجتن،نذرحسین،نذرعلی،نذرمحی الدین،نذرپیر خادم علی،خادم غوث،کنیزمصطفی،کنیزپنجتن، کنزمرتضٰی، کنزحسین، کنیز غوث،کنیزمرشد،کنیزفاطمہ وغیرہ اس طرح کانام رکھنا جائزہے یانہیں؟ اورجائز ہے توعلمائے متقدمین ومتاخرین میں اس طرح کانام کس کس کاہے اور اس کاجوازفقہ سے ثابت ہے یانہیں؟ اورا س کے جواز میں آپ کاکوئی رسالہ ہے یانہیں؟ اگر ہے تو اس کا کیانام اورکس قیمت پرملتاہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع