دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

شاہ ولی اﷲ صاحب ازالۃ الخفامیں حدیث نقل کرتے ہیں امیرالمومنین عمرفاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے صحابہ کرام کوجمع فرماکر اس مجمع کے سامنے خطبہ میں حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاذکرشریف کرکے فرمایا:

کنت عبدہ وخادمہ کالسیف المسلول بین دیہ [1]۔

میں حضورکاعبدتھا بندہ تھاخادم تھا اورحضور کے سامنے تیغ برہنہ کی طرح تھا۔

امام طحاوی شرح معانی الآثار میں روایت فرماتے ہیں حضرت اعشی مازنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے خدمت اقدس میں حاضرہوکر عرض کی:

یامالك الناس ودیّان العرب[2]۔

اے تمام آدمیوں کے مالك اورعرب کے جزاوسزادینے والے۔

شفاء امام قاضی عیاض ومواہب لدنیہ امام احمد قسطلانی میں ہے حضرت سیدنا سہل بن عبداﷲ تستری رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

من لم یرنفسہ فی ملك النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لم یذق حلاوۃ سنّتہ[3]۔

جواپنے آپ کونبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کامملکوك نہ جانے اس نے ان کی سنت کامزہ نہ چکھا۔

بالجملہ اس معنی پرتمام جہان ان کی ملك ان کابندہ ان کاعبد ہے یوں اپنالقب عبدالنبی،عبدالرسول،عبدالمصطفٰی رکھناعین سعادت ہے،اور اس سے اسلام وکفر کافرق روشن ہے کہ اﷲ عزوجل کی عبدیت سے کسی کافرکوبھی استنکاف نہ ہوگا حتی کہ وہابیہ بھی بڑی خوشی سے اپنے آپ کو عبداﷲ کہیں گے اگرچہ واقع میں شیخ نجدی کے بندے اورعبدالشیطان ہیں،مگرمصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کابندہ ہرگز اپنے آپ کونہ بتائیں گے،عبدالنبی اورعبدالشیطان دونوں عبداﷲ ہیں،وہ عبدالنبی ہیں جن کوفرمایا:

"فَادْخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ ﴿ۙ۲۹﴾ وَ ادْخُلِیۡ جَنَّتِیۡ ﴿٪۳۰"[4]

(اے نفس مطمئنہ)میرے بندوں میں شامل ہوجا اور میری جنت میں داخل ہوجا۔(ت)

 


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب العلم خطبہ عمربعدماولی علی الناس دارالفکر بیروت ۱ /۱۲۶

[2] شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب الشعر ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۴۱۰

[3] المواہب اللدنیۃ المقصد السابع الرضی بماشرعہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۲۹۹ و ۳۰۰

[4] القرآن الکریم ۸۹ /۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن