دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

غورکرلیاجتناکہ ہوسکاکہ کہیں ان کی مخالفت میں اپنانقصان نہ ہو یعنی کئی مسلمانوں کانام عبدالمحمد،عبدالنبی،عبدالرسول لکھاہوا دیکھالیکن وہ سب مولوی عالم ہیں اور بندہ محض بے علم ہے،اور سب سے بڑھ کر قولہ تعالٰی"قُلْ یٰعِبَادِیَ"[1]الخ پڑھ کر بے فکر ہوکر نام تبدیل کردیا جوکہ ایك عرصہ تك لکھتا رہا لیکن جناب شاہ صاحب جوکہ بندے کے دینیات کے استاد ہیں کسی شخص نے ان کی خدمت میں ذکرکیا کہ منشی نبی بخش جوخط وہابیوں کولکھتاہے اس میں ان کوجلانے کے لئے اپناعبدالنبی لکھ دیتا ہے۔پھر اس شخص نے بندے کو آکر کہاکہ جناب شاہ صاحب فرماتے تھے کہ نبی بخش ازحد غلطی کرتاہے کیونکہ خداونکریم کا بندہ بننا تو آسان ہے لیکن جناب رسول اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کابندہ ہوجانا ازحد مشکل ہے بلکہ ایسا نام لکھنا آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بے ادبی کرناہے۔اور انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ جناب حضرت مولانا احمدرضاخان صاحب باوجود مجدد زماں ہونے کے اپنااسم مبارك عبدہ المذنب عبدالمصطفٰی لکھاکرتے ہیں جب سے بندہ نے اس شخص سے یہ بات سنی اسی وقت سے عبدالنبی نہیں لکھا کیونکہ جناب حضرت سیدشاہ صاحب ازحد فقیہ عالم فاضل تصوف میں کامل شریعت میں پکے ہیں بندے کو ان کافرمان ماننے میں ذرابھی عذرنہیں لیکن کہنے والادوسرا شخص ہے شاید اس نے سمجھنے میں غلطی کھائی ہو اور بندے میں باعث رعب شاہی کے اتنی جرأت نہیں کہ جناب شاہ صاحب سے دریافت کر سکے لہٰذا خدمت بابرکت میں مؤدبانہ ملتمس ہوں کہ جناب براہ بندہ نوازی ارشاد فرمادیں کہ بندہ اپنا نام عبدالنبی لکھ سکتاہے یانہیں؟ اور جوشخص پہلے اپنانام عبد الرسول،عبدالمحمد لکھتے ہیں وہ کیوں لکھتے ہیں؟ ایسے طور پر جواب تحریر فرمادیں کہ بندہ سمجھ سکے اورہدایت پائے اور جواپنانام بندہ عبدالنبی لکھ سکوں تو کس طرح لکھ سکتاہوں،کوئی بغیر تبدل یاکوئی لفظ زیادہ کرناپڑے گا یانہیں؟ امید ہے آنجناب جلدی جواب ارسال فرمائیں گے،والسلام

الجواب:

ہرمسلمان پرلازم ہے کہ اپنے آپ کو حضوراقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کامملوك جانے،تمام عالم ہی ان کے رب عزوجل کی عطا سے ان کی ملك ہے، شاہ عبدالعزیز صاحب تحفہ اثناعشریہ میں توریت مقدس سے نقل فرماتے ہیں کہ رب عزوجل حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت فرماتاہے:

ملك الارض و رقاب الامم[2]۔

احمدمالك ہیں تمام زمین اور مالك ہیں سب امتوں کی گردنوں کے۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۹ /۵۳

[2] تحفہ اثناعشریہ باب ششم دربحث نبوت الخ سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن