دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وپطرس ویوحنا،فھذا لایجوز للمسلمین التسمی بہ لما فیہ من المشابھۃ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

پطرس اوریوحنا وغیرہ لہٰذا اس نوع کے نام مسلمانوں کے لئے رکھنے جائزنہیں کیونکہ اس میں کفار سے مشابہت پائی جاتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۶۶:             ازنینی تال کاشی پور ڈاکٹراشتیاق علی                                               بروزیك شنبہ ۱۸صفرالمظفر۱۳۳۴ھ

بعض لوگ اپنے نام کے آگے صدیقی اوررضوی لکھاکرتے ہیں جیسے سعیداﷲ صدیقی واشتیاق علی رضوی،تویہ لکھناجائزہے یانہیں؟ اگرلکھاجائے توکچھ کناہ ہے؟فقط۔

الجواب:

اگرنسبت صحیح ہے جائز ورنہ حرام۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۶۷:            مرسلہ محمدفیاض الرحمن صاحب روڑ کی کیمپ                                ۲۲ربیع الآخر ۱۳۳۵ ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیداپنے نام کے ساتھ اسرائیلی لکھتاہے جس طرح اورلوگ قریشی صدیقی چشتی وغیرہ لکھتے ہیں کیالفظ اسرائیلی ایك حنفی المذہب شخص کے لئے صرف نسبت ظاہرکرنے کوجائز ہوتا ہے؟ مناسب ہے کہ بنی اسرائیل کی کچھ تفصیل کردی جائے کیونکہ اکثرلوگ زید پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ نسبت ایك حنفی المذہب کے لئے ناجائز ہے،جبکہ زید کچھ تھوڑی تفصیل یہ بیان کرتاہے کہ حضرت یعقوب کادوسرا اسم گرامی اسرائیل تھا جن کے خاندان میں ہم لوگ ہیں امید کہ حضور عالی تشریح اورتفصیل کے ساتھ جلدسے جلد بیان فرمائیں تاکہ اگرکوئی گناہ ہو تو فورًا اس نسبت وترك کردیاجائے۔

الجواب:

اسرائیل سیدنایعقوب علیہ الصلٰوۃ والسلام کانام مبارك ہے۔قال اﷲ تعالٰی:

"کُلُّ الطَّعَامِ کَانَ حِـلًّا لِّبَنِیۡۤ اِسْرٰٓءِیۡلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسْرٰٓءِیۡلُ عَلٰی نَفۡسِہٖ مِنۡ قَبْلِ اَنۡ تُنَزَّلَ التَّوْرٰىۃُ ؕ"[2]۔

سب کھانے بنی اسرائیل کے لے حلال تھے مگر وہ چیزجو اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ الصلٰوۃ والسلام)نے نزول تورات سے پہلے اپنی ذات پر حرام ٹھہرالی(اونٹ کاگوشت اور دودھ وغیرہ)۔(ت)

زیداگرنسبًا بنی اسرائیل سے ہے تو اس کا اپنے آپ کواسرائیلی کہنابجاہے اور اس کے ناجائز


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الجہاد فصل فی الجزیہ المکتبۃ العربیۃ کوئٹہ ۲ /۴۷۲

[2] القرآن الکریم ۳ /۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن