30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۶۵: ازکلکۃ دھرم تلا ۱۲۴ مرسلہ جناب محمدیونس صاحب ۸رجب ۱۳۲۷ھ
علمائے دین سے سوال ہے کہ اس شخص کاکیاحال ہے،بکرنے اپنی اولاد کے نام تین زبانوں میں رکھ چھوڑے ہیں عربی انگریزی ہندی،ایك لڑکے کامطیع الاسلام ہے،دوسرے کاپالس،لڑکی کا نام کنول دیوی،جواس سے کہاجاتا ہے توکہتاہے کہ زبان کافرق ہے مگربُرے نہیں۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
یہ اس کافعل شیطانی شیطانی حرکت ہے۔قال اﷲ تعالٰی:
|
"یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوۡا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً۪ وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِؕ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ﴿۲۰۸﴾"[1] |
اے ایمان والوا! اسلام میں مکمل طورپرداخل ہوجاؤ اورشیطان کی پیروی نہ کرو کیونکہ وہ تمہاراکھلادشمن ہے۔(ت) |
طحطاوی علی الدرالمختار وابوالسعود الازہری علی الکنزمیں ہے:
|
قسم یختص بالکفار کجرجس |
ناموں کی ایك قسم کفار سے مختص ہے جیسے جرجس، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع