دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ ۲۶۲:                             ازبریلی مدرسہ منظرالاسلام مسئولہ مولوی محمدافضل صاحب         ۱۶صفر۱۳۳۸ھ

چہ می فرمایند علمائے دین دریں مسئلہ کہ بوزینہ رادرخانہ خودپرورش کردن مکروہ ہست یانہ؟

علمائے دین اس مسئلہ میں کیاارشاد فرماتے ہیں کہ بندر کو اپنے گھرمیں پالنا مکروہ اورناپسندیدہ کام ہے یانہیں۔(ت)

الجواب:

بلے زیراکہ او ازفسقہ است واز وے جز ایذا نیاید واگربارے مسخرخواہد چنانکہ قلندران می کنند ایں خود حرامست کما فی الدرالمختار،وھو تعالٰی اعلم۔

ہاں بیشک(اس کاپالنامکروہ ہے)اس لئے کہ وہ فاسق جانوروں میں شمارہے۔پس اس سے سوائے ایذارسانی اورکچھ نہیں ہوتا،اگرکبھی تابع کیاجائے جیساکہ قلندرلوگ (آزاد منش) کیاکرتے ہیں تویہ بھی حرام ہے جیسا کہ درمختارمیں مذکور ہے۔وھوتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۶۳:            ازفریدپور مرسلہ جناب جدالحسین صاحب                    مورخہ ۲۲جمادی الآخرہ ۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرگائے یابھینس کابچہ مرجائے اور اس بچہ کے چمڑے کوسکھاکربصورت بچہ کے بناکر اور گائے کے سامنے رکھا،دودھ دوہنا جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

جائزہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۶۴:            ازمیڑتاروڈ مارواڑ ریاست جودھپور مسئولہ عبدالقادر صاحب         ۲۶جمادی الاولٰی

کیافرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین کہ چیونٹیوں کودانہ ڈالنا جائزہے یاناجائز؟ تحریرفرمائیں،ایك شخص ایك مولوی کے پاس گیا اور کہا کہ میں تنگ دست ہوں،مولانافرمانے لگے چیونٹیوں کودانہ ڈالاکرو۔اس نے یہ فعل کیا،یہ ثواب ہے یانہیں؟

الجواب:

جائز وکارثواب ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

فی کل ذات کبدرطبۃ اجر رواہ الشیخان [1]

ہرجاندار کی خدمت کرنے میں اجرہے،بخاری ومسلم

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب المظالم باب الدبارعلی الطریق قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۳۳،صحیح مسلم کتاب السلام باب فضل سقی البہائم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن