دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

انہ لاباس بہ عند اصحابنا وذکرشیخ الاسلام انہ حرام،قولہ وقیدوہ ای جواز خصاء البھائم بالمنفعۃ وھی ارادۃ سمنھا اومنعھا عن العض بخلاف بنی آدم فانہ یراد بہ المعاصی فیحرم،افادہ الاتقانی عن الطحاوی[1]اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔

کوعلماء کرام نے اس کے فائدے کے ساتھ مشروط اورمقید کیاہے ورنہ اس کوخصی کرنا حرام کہاہے۔

فتاوٰی شامی میں مصنف کے قول قیل الفرس کے ذیل کیاہے کہ ہمارے اصحاب گھوڑے کو خصی کرنا جائزقراردیتے ہیں البتہ شیخ الاسلام نے بیان فرمایاکہ یہ حرام ہے۔مصنف کاقول قیدوہ یعنی جانوروں کوخصی کرنے کاجواز کسی منفعت سے مقیدہے مثلًا جانور کوموٹا اورطاقتوربنانایا یہ کہ وہ شوخی اور شرارت سے بازآجائے گا بخلاف بنی آدم کے کہ اس کے خصی ہونے یاکئے جانے سے کئی قسم کے گناہ جنم لیں گے۔علامہ اتقانی نے امام طحاوی کے حوالے سے یہ حکمت پیش کی ہے اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۵۶:             ۹ربیع الاول شریف:

 کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کبوتر اڑانا اورپان اورمرغ بازی،بٹیر بازی،کنکیّابازی اور فروخت کرنا کنکیّا اوڈور اور مانجھا جائزہے یاناجائز؟ اوران لوگوں سے سلام علیك کرنا اور سلام کا جواب دینا واجب ہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

کبوترپالناجائزہے جبکہ دوسروں کے کبوترنہ پکڑے،اورکبوتراُڑاناکہ گھنٹوں ان کو اُترنے نہیں دیتے حرام ہے اور مرغ یابٹیر کالڑانا حرام ہے۔ان لوگوں سے ابتداء بسلام نہ کی جائے جواب دے سکتے ہیں،واجب نہیں۔کنکیّا اڑانے میں وقت،مال کاضائع کرناہوتاہے۔یہ بھی گناہ ہے اور گناہ کے آلات کنکیّا ڈوربیچنا بھی منع ہے احتراز کریں تو ان سے بھی ابتداء بسلام نہ کی جائے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۵۷:اگربلی یاکتا وغیرہ آدمیوں کی چیز کانقصان کرتے ہوں یاکاٹ کھاتے ہوں توان کامارڈالناجائزہے یانہیں؟ بیّنوا توجروا۔

الجواب:

کاٹتے ہوں تو درست ہے قتل ان کا۔واﷲ تعالٰی اعلم


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن