30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں:
|
الظلم ظلمٰت یوم القیامۃ [1]۔ |
ظلم ظلمتیں ہوگاقیامت کے دن۔ |
اوراﷲ تعالٰی فرماتاہے:
|
" اَنۡ لَّعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾"[2] |
سن لو اﷲ کی لعنت ہے ظلم کرنے والوں پر۔ |
کتاپالناحرام ہے،جس گھرمیں کتاہو اس گھرمیں رحمت کا فرشتہ نہیں آتا،روز اس شخص کی نیکیاں گھٹتی ہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاتدخل الملٰئکۃ بیتا فیہ کلب ولاصورۃ۔رواہ احمد[3]والشیخان والترمذی والنسائی وابن ماجۃ عن ابی طلحۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
فرشتے نہیں آتے اس گھرمیں جس میں کتا یا تصویرہو۔(امام بخاری،مسلم،احمد،ترمذی،نسائی اور ابن ماجہ نے اس کو حضرت ابوطلحہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
اورفرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من اقتنی کلبا الا کلب ماشیۃ اوضاریا نقص من عملہ کل یوم قیراطان۔رواہ احمد[4] والشیخان والترمذی والنسائی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
جوکتاپالے مگرگلی کاکتا یاشکاری،روز اس کی نیکیوں سے دو قیراط کم ہوں(ان قیراطوں کی مقداراﷲ ورسول جانے جل جلالہ،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)(امام احمد،بخاری،مسلم، ترمذی اور نسائی نے حضرت عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی سند کے ساتھ اس کو روایت کیاہے۔ت) |
[1] صحیح بخاری ابواب المظالم والقصاس باب الظلم ظلمات یوم القٰیمۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۳۱
[2] القرآن الکریم ۷ /۴۴
[3] صحیح البخاری کتاب بدء الخلق ۱/ ۴۵۸ وکتاب المغازی ۲ /۵۷۰ وصحیح مسلم کتاب اللباس ۲ /۲۰۰،جامع الترمذی ابواب الاب ۲ /۱۰۳ وسنن النسائی ابواب الصید ۲ /۱۹۳
[4] صحیح البخاری کتاب الذبائح ۲ /۸۲۴ و صحیح مسلم کتاب المساقات ۲/ ۲۱،جامع الترمذی ابواب الصید ۱ /۱۸۰ و سنن النسائی ابواب الصید ۲ /۱۹۴،مسندامام احمدبن حنبل عن ابن عمر ۲ /۴،۳۷۰،۴۷،۶۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع