30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیسرے یہ کہ میں تمہیں قسم دلاتاہوں اس عہد کی جوتم سے نوح علیہ السلام نے لیا میں تمہیں قسم دلاتاہوں اس عہد کی جو تم سے سلیمان علیہ السلام نے لیا کہ ایذامت دو۔
|
کما فی سنن ابی داؤد ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سئل عن حیات البیوت فقال اذارأیتم منھن شیأا فی مساکنکم فقولوا انشد کن العھد الذی اخذ علیکن سلیمان ان لاتؤذوا فان عدن فاقتلوھن [1]۔ |
جیسا کہ سنن ابی داؤد میں ہے کہ حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام سے گھروں میں رہنے والے سانپوں کے متعلق پوچھاگیاتوفرمایا کہ جب تم لوگ اپنے گھروں میں سانپوں کی طرح کوئی چیزدیکھو تو ان سے یوں کہو کہ میں تمہیں اس عہد کی قسم دلاتاہوں جوتم سے حضرت نوح نے لیاتھا میں تمہیں اس عہد کی قسم دلاتاہوں جوتم سے حضرت سلیمان نے لیاتھا(ان دونوں پر سلام)کہ ہمیں ایذامت دو۔(ت) |
چوتھے یہ کہ لوٹ جاخداکے حکم سے۔
پانچویں یہ کہ مسلمان کی راہ چھوڑدے۔
|
قال الطحاوی یقال لہا ارجعی باذن اﷲ تعالٰی او خلی طریق المسلمین [2]اھ ملخصًا وغیرذٰلک۔ |
امام طحاوی نے فرمایا کہ سانپ سے یوں کہاجائے کہ تواﷲ تعالٰی کے حکم سے واپس چلاجا،یا یوں کہاجائے کہ مسلمانوں کاراستہ چھوڑدے،یا اس کے کچھ اور الفاظ کے ذریعے اس چلے جانے کوکہےاھ ملخصًا(ت) |
بالجملہ قتل سانپ کامستحب اورسپید اورساکن بیوت مدینہ کاسوا ذوالطیفتین اورابتر کے بے انذاروتحذیر کے ممنوع ہے مگرطحاوی کے نزدیك بے انذار میں بھی کچھ حرج نہیں او رانذار اولٰی ہے۔
|
فی الاشباہ والنظائر قال الطحاوی لابأس ان بقتل الکل لانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عاھدالجن ان لایدخلوا بیوت امتہ ولایظھروا انفسھم |
الاشباہ والنظائر میں ہے کہ امام طحاوی نے فرمایاکہ ہرقسم کے سانپوں کو بغیرڈرائے مارڈالنے میں کوئی حرج نہیں اس لئے کہ حضورصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے جِنّات سے عہدلیاتھاکہ میری امت کے گھروں میں نہ داخل ہونا اورنہ ان کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع