دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

میں وارد ہوئی اور اس کاسبب وہ حدیث ہے کہ جس میں صراحت کی گئی کہ مدینہ طیبہ میں جِنّات کا ایك گروہ مسلمان ہوگیاہےاھ۔(ت)

اورطریقے انذاروتحذیر کے مختلف ہیں،ایك یہ کہ یوں کہاجائے میں تم کو قسم دلاتاہوں اس عہد کی جو تم سے سلیمان بن داؤدعلیہما السلام نے لیاکہ ہمیں ایذامت دو اور ہمارے سامنے ظاہر مت ہو۔

قال الامام النووی واما صفۃ الانذار فقال القاضی روی ابن حبیب عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ یقول انشد کن بالعھد الذی اخذ علیکم سلیمٰن ابن داؤد ان لاتؤذونا ولاتظھرن لنا [1]۔

امام نووی نے فرمایا کہ انذار کی کیفیت کے متعلق قاضی عیاض کا ارشاد ہے کہ ابن حبیب نے حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام سے روایت فرمائی کہ آپ فرماتے تھے کہ سانپوں کوڈرانے والا یوں کہے کہ میں قسم دلاتاہوں اس عہد کی جو تم سے سلیمان بن داؤد(علیہماالسلام)نے لیاتھا کہ ہمیں تکلیف نہ دو او رنہ ہمارے سامنے آؤ۔(ت)

دوسرے یہ کہ اس طرح کہاجائے ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں بوسیلہ عہدنوح وعہدسلیمان ابن داؤدعلیہم السلام کے کہ ہمیں ایذامت دے،

قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا ظھرت الحیۃ فی المسکن فقولوا لھا انا نسئلك بعھد نوح وبعھد سلیمان بن داؤد ان لاتؤذینا فان عادت فاقتلوھا رواہ ابوعیسٰی الترمذی ثم قال ھذا حدیث حسن غریب[2]۔

حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب گھر میں کوئی سانپ دکھائی دے تو اس سے یوں کہو کہ ہم تجھ سے عہدنوح اورعہدسلیمان بن داؤدکے طفیل یہ سوال کرتے ہیں کہ ہمیں ایذا نہ پہنچاؤ(اگر وہ یہ عہد نہ مانیں اوردوبارہ گھر میں ظاہرہوں توانہیں مارڈالو)امام ابوعیسٰی ترمذی نے اس حدیث کوروایت کرکے فرمایا یہ حسن غریب ہے۔(ت)

 


 

 



[1] شرح صحیح مسلم للنووی مع صحیح مسلم کتاب قتل الحیات قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۳۴

[2] جامع الترمذی ابواب الصید باب فی قتل الحیات امین کمپنی دہلی ۱ /۱۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن