دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

علیھا ثلاثا فان ذھب والافاقتلوہ فانہ کافر[1] وفی روایۃ ان بالمدینۃ جنا قداسلموا فاذارأیتم منھم شیأا فاٰذنوہ ثلٰثۃ ایام فان بدالکم بعد ذٰلك فاقتلوہ انما ھو شیطان[2] وفی سنن ابوداؤد،وقال القاضی عیاض۔

سانپ ہیں اگرتم ان میں سے یہاں کسی کودیکھو تو اسے تین مرتبہ نکل جانے کاکہو،اگروہ چلاجائے تو فبہا ورنہ اسے مارڈالو کیونکہ وہ کافرہے۔اور ایك روایت میں ہے کہ مدینہ منورہ میں کچھ جِن مسلمان ہوگئے ہیں اگران میں سے تم کسی کو گھروں میں دیکھو تو تین روز تك اسے متنبہ کرتے رہو لیکن اس کے بعد بھی وہ اگردکھائی دے تواسے مارڈالو،اس لئے کہ وہ شیطان ہے۔اور سنن ابی داؤد میں ہے اورقاضی عیاض نے فرمایا۔(ت)

لیکن بعض علماء نے قتل ان سانپوں کاکہ گھروں میں رہتے ہیں مطلقًا بے انذار کے ممنوع ٹھہرایاہے اورمنشاء اس کا اطلاق لفظ بیوت ہے بعض احادیث میں ہے:

فی صحیح مسلم کان ابن عمر یقتل الحیات کلھن حتی حدثنا ابولبابۃ بن عبدالمنذر البدری ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نھٰی عن قتل جنان البیوت فامسک[3] وفی روایۃ نھٰی عن قتل الجنان التی فی البیوت[4] انتھت،والجنان بجیم مکسورۃ و نون مفتوحۃ ھی الحیات جمع جان وھی الحیۃ الصغیرۃ وقیل

صحیح مسلم میں ہے کہ حضرت عبداﷲ ابن عمرہرقسم کے سانپوں کومارڈالتے تھے یہاں کہ کہ ابولبابہ بن عبدالمنذر بدری نے بیان فرمایا کہ حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کومارڈالنے سے منع فرمایا ہے توپھر وہ اپنے اس عمل سے بازآگئے۔اور ایك روایت میں ہے کہ آپ نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کومارڈالنے سے منع فرمایا اھ حدیث میں لفظ الجِناَن حرف جیم کے زیر اور نون کے زبر کے ساتھ متلفظ ہے جس کے معنی سانپ کے ہیں یہ لفظ جان کی جمع ہے اور جان چھوٹے سانپ کو

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب قتل الحیات وغیرھا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۵

[2] صحیح مسلم کتاب قتل الحیات وغیرھا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۵

[3] صحیح مسلم کتاب قتل الحیات وغیرھا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۴

[4] صحیح مسلم کتاب قتل الحیات وغیرھا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن