30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذا الطفیتین والابتر وایاکم والحیۃ البیضاء فانھا من الجن[1] وفی الترمذی قال عبداﷲ بن المبارك انما یکرہ من قتل الحیات الحیۃ التی تکون دقیقۃ کانھا فضّۃ ولاتلتوی فی مشیۃ[2]۔ |
آپ نے فرمایا کہ جس سانپ کی پیٹھ پردوسفیدخط ہوں یاوہ چھوٹی دُم والاہو اسے مارڈالو لیکن سفید سانپ کرمارنے سے پرہیزکرو اس لئے کہ وہ جِنّات میں سے ہے۔جامع ترمذی میں ہے کہ حضرت عبداﷲ ابن مبارك نے فرمایا اس سانپ کو مارڈالنا مکروہ یعنی ناپسندیدہ عمل ہے جو باریك ہوتاہے جو دیکھنے میں چاندی کی طرح ہے اور اپنی چال میں بل کھاتے ہوئے نہیں چلتا۔(ت) |
اور اسی طرح وہ سانپ جومدینہ کے گھروں میں رہتے ہیں بے انذار وتحذیرکے نہ قتل کئے جائیں مگرذوالطیفتین کہ اس کی پیٹھ پر دوخط سپید ہوتے ہیں اورابتر کہ ایك قسم ہے سانپ کی کبود رنگ کوتاہ دم،اور ان دونوں قسم کے سانپوں کاخاصہ ہے کہ جس کی آنکھ پر ان کی نگاہ پڑجائے اندھاہوجائے،زنِ حاملہ اگرانہیں دیکھ لے حمل ساقط ہو کہ اس طرح کے سانپ اگرمدینہ طیبہ کے گھروں میں بھی رہتے ہوں تو ان کامارنا بے انذارکے جائزہے۔
|
فی صحیح مسلم قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان بالمدینۃ نفرا من الجن قداسلموا فمن راٰی شیئا من ھٰذہ العوامر فلیؤذنہ ثلاثا فان بدالہ بعد فلیقتلہ فانہ شیطان[3]اھ(والعوامر ھی التی تسکن البیوت تؤذی)وفی روایتہ ان لھذہ البیوت عوامر فاذا رأیتم شیئا ھنا فخرجوا |
صحیح مسلم میں ہے کہ حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ منورہ میں کچھ ایسے جنّات ہیں جومسلمان ہوگئے ہیں لہٰذا جوکوئی گھروں میں ان سے کسی کوآباد دیکھے توتین مرتبہ انہیں آگاہ کردے اگراس کے بعد بھی ان میں سے کوئی دکھائی دے یعنی وہ غائب نہ ہوتو اسے مارڈالاجائے اس لئے وہ شیطان ہے اھ عوامر وہ ہیں جوگھروں میں رہتے ہیں اور لوگوں کوایذاپہنچاتے ہیں اوراسی کی روایت میں ہے کہ ان گھروں میں کچھ رہنے والے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع