30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یقوت،رواہ الامام احمد[1]وابوداؤد والنسائی و الحاکم والبیھقی عن عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما بسند صحیح۔ |
وہ ذمہ دار ہو اس کوضائع کردے۔امام احمد،ابوداؤد،نسائی، حاکم اوربیہقی نے صحت سند کے ساتھ حضرت عبداﷲ ابن عمرورضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اس کی روایت فرمائی۔(ت) |
رہاجانور ان وحشی کاپالنا جیسے طوطی،مینا،لال،بلبل وغیرہا،عالمگیری میں قنیہ سے اس کی ممانعت نقل کی اگرچہ آب ودانہ میں تقصیرنہ کرے،
|
حیث قال حبس بلبلا فی قفس وعلفھا لایجوز کذا فی القنیۃ[2]۔ |
جیسا کہ صاحب قنیہ نے کہاکہ کسی نے بلبل پنجرے میں قید کیاہو اور اگراسے آب ودانہ دے تب بھی جائزنہیں،القنیہ میں اسی طرح مذکورہے(ت) |
مگرنص صریح حدیث صحیح واقوال ائمہ نقد و تنقیح سے صاف جواب واباحت مستفادہے جبکہ خبرگیری مذکور بروجہ کافی بجا لائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۵۲:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قتل کرناسانپ کاجائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجر پائیے۔ ت)
الجواب:
قتل سانپ کامستحب ہے،اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس کے قتل کاحکم کیاہے یہاں تك کہ اس کے قتل کی حرم میں اورمحرم کوبھی اجازت ہے اور جو خوف سے چھوڑدے اس کے لئے لفظ لیس منّی[3] (وہ شخص مجھ سے یعنی میرے طریقے سے اسے کوئی تعلق نہیں۔ت)حدیث میں وارد،
|
فی صحیح البخاری قال عبداﷲ بینا نحن مع رسول اﷲ تعالٰی علیہ |
بخاری شریف میں ہے کہ حضرت عبداﷲ بن مسعودنے فرمایا کہ ہم ایك دفعہ حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کے |
[1] سنن ابی داؤد کتاب الزکوٰۃ باب صلۃ الرحم آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۲۳۸،مسند احمدبن حنبل عن عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۱۶۰و۱۹۴و۱۹۵
[2] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الثلاثون فی المتفرقات نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۸۱
[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی قتل الحیات آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۵۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع