دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ایذاسے بچائے اور آب ودانہ کی کافی خبرگیری رکھے،خودحدیث میں مُرغ سپید پالنے کی ترغیب ہے:

البیھقی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال قال رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الدیك یؤذن بالصلٰوۃ من اتخذ دیکا ابیض حفظ من ثلٰثۃ من شرکل شیطان وساحر وکاھن[1] وفی الباب عن ابی زید الانصاری عند الحارث فی مسندہ وعن انس بن مالك عند ابی الشیخ فی العظمۃ وعن خالد بن معد ان مرسلا عندالبغوی فی المعجم وعن امّ المؤمنین وعن انس عند الحارث وعن غیرھم رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔

امام بیہقی نے حضرت عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مرغ نماز کے لئے اذان دیتاہے جس کسی نے سفید مُرغ پالا وہ تین آفتوں سے محفوظ ہوگیا (شیطان کے شرسے(۲)جادوگرکے شرسے(۳)کاہن کے شرسے۔اس باب میں حضرت ابوزید انصاری سے روایت ہے جوحارث نے اپنی سندمیں ذکر کی ہے۔حضرت انس بن مالك سے روایت ہے جوابوالشیخ نے العظمۃ میں بیان فرمائی اور خالد نے بن معدان سے مرسلًا(یعنی سند کے ذکرکے بغیر)روایت ہے جوامام بغوی نے المعجم میں ذکرفرمائی۔اور حارث اوردوسرے ائمہ کے نزدیك ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا اور حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے۔(ت)

مگرخبرگیری کی یہ تاکید ہے کہ دن میں ستردفعہ پانی دکھائے کماورد فی الحدیث(جیساکہ حدیث میں وارد ہواہے۔ت)ورنہ پالنا اوربھوکاپیاسارکھناسخت گناہے،

فانہ ظلم والظلم علی الحیوان اشد من الظلم علی الذمی الاشد من الظلم علی سلم کمانص علیہ فی الدر المختار[2]۔وقد قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم کفٰی بالمرء اثما ان یضیع من

کیونکہ یہ ظلم ہے اور کسی جانور پرظلم کرنا ذمی(کافر)پرظلم کرنے سے زیادہ سخت ہے جوکہ مسلمان پر ظلم کرنے سے بھی زیادہ سخت ہے،جیسا کہ درمختار میں اس کی تصریح فرمائی گئی ہے۔اور رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا انسان کے گناہ کے لئے یہی کافی ہے کہ جس کی روزی کا

 


 

 



[1] کنزالعمال عن ابن عمر رضی اﷲ عنہما حدیث ۳۵۲۷۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۳۳۴

[2] الدرالمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن