دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

پرقیام کرنا،اسے دیکھ کرسرجھکانا وغیرذلك افعال تعظیم بجالانا یہ سب سے اخبث اورقطعًا یقینا اجماعًا اشدحرام وسخت کبیرہ ملعونہ ہے اور صریح کھلی بت پرستی سے ایك ہی قدم پیچھے ہے اسے کوئی مسلمان کسی حال میں حلال نہیں کہہ سکتا اگرچہ لاکھ مقطوع یاصغیر یامستور ہو،یہ قیدیں سب صورت سوم تك تھیں قصدًا تعظیم تصویر ذی روح کی حرمت شدیدہ عظیمہ میں نہ کوئی تقیید ہے نہ کسی مسلمان کاخلاف متصوربلکہ قریب ہے کہ اس کی حرمت شدیدہ اس ملت حنفیہ کے ضروریات سے ہوتو اس کا استحسان بلکہ صرف استحلال یعنی جائزجاننا ہی سخت امرعظیم کاخطرہ رکھتا ہے والعیاذباﷲ تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت) صورت مذکورہ سوال یہی صورت چہارم ہے کہ اسے تبرك کے طورپررکھنا اس کے سبب نزول برکت جاننا اسے برزخ ٹھہرانا رب عزوجل تك وصول کاذریعہ بنانایہ سب وہی سخت اشدکبیرہ ہے او رعادۃً اس حالت میں اس کے ساتھ وہی افعال تعظیم بجا لائیں گے جن کے حلال جانے پرتجدیداسلام مناسب ہے۔

نسأل اﷲ السلامۃ ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔ہم اﷲ تعالٰی سے(جان وایمان کی سلامتی کاسوال کرتے ہیں۔گناہوں سے بچنے اوربھلائی کرنے کی کسی میں طاقت نہیں مگریہ کہ اﷲ تعالٰی بڑی شان والاتوفیق عطافرمائے۔(ت)

ناواقف سمجھتے ہیں کہ حضورپُرنورسیدالاسیاد،امام الافراد،واہب المراد باذن الجواد،غوث الاقطاب والاوتاد،سیدناغوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ(سادات کے سردار،افراد کے پیشوا،اﷲ تعالٰی سخی کی اجازت سے مرادیں پوری کرنے والے،قطبوں کے فریادرس اور اوتاد کے فریادرس،ہمارے آقا،سب سے بڑے فریاد رس،اﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو۔ت)ان کی اس حرکت سے خوش ہوں گے کہ ان کے صاحبزادہ کی ایسی تعظیم کی حالانکہ سب سے پہلے اس پرسخت ناراض ہونے والے سخت غضب فرمانے والےحضوراقدس ہوں گے رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔اﷲ تعالٰی ہدایت واستقامت بخشے،آمین!

واذقد خرجت العجالۃ فی صورۃ رسالۃ وکان ترصیفھا فی النصف الاول من شھرالنور والسرور شھر ربیع الاول ۱۳۳۱ ھ ناسب ان اسمیھا

اچانك جلدی میں کیاہوا کام ایك رسالے کی صورت میں معرض وجود میں آگیا جبکہ ا س کی ترتیب وتالیف نوروسرور کے مہینے کے نصف اول یعنی ماہ ربیع الاول ۱۳۳ اھ میں ہوئی،لہٰذا مناسب معلوم ہواکہ میں اس کایہ نام رکھوں

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن