دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ایك اورنکتہ بدیعہ ہے جس پرتنبہ لازم،یہاں چارصورتیں ہیں:

اوّل: تصویر کی توہین مثلًا فرش پا انداز میں ہونا کہ ا س پرچلیں پاؤں رکھیں یہ جائزہے اورمانع ملائکہ نہیں اگرچہ بنانا بنوانا ایسی تصویروں کابھی حرام ہے کما فی الحلیۃ والبحر وغیرھما(جیسا کہ حلیہ،بحررائق اور ان دوکے علاوہ دوسری کتابوں میں مذکورہے۔ت)

دوم:جس چیزمیں تصویرہو اسے بلااہانت رکھنا مگروہ ترك اہانت بوجہ تصویرنہ ہو بلکہ اور سبب سے جیسے روپے کوسنبھال کررکھنا زمین پرپھینك نہ دینا کہ یہ بوجہ تصویرنہیں بلکہ بہ سبب مال،اگرسکہ میں تصویر نہ ہوتی جب بھی وہ ایسی ہی احتیاط سے رکھاجاتا،یہ بحال ضرورت جائز ہے جس طرح روپے میں کہ تکریم تصویر مقصود نہیں اوربے تصویرکایہاں چلنانہیں اور اس پرسے تصویرمٹائیں توچلے گانہیں الضرورات تبیح المحظورات(ضرورتیں ممنوع کاموں کومباح کردیتی ہیں۔ت)یوہیں اسٹامپ کی تصویریں اورڈاك کے ٹکٹ،اگر ان کی تصویریں ایسی چھوٹی نہ ہوں کہ زمین پررکھ کر کھڑے ہوکر دیکھنے سے تفصیل اعضا ظاہرنہ ہو جیسے اشرفی،مہر،اس کے رکھنے کاویسے ہی جوازہے کہ اس کی تصویریں ایسی ہی چھوٹی ہیں اور بلاضرورت داخل کراہت کہ اگرچہ ترك اہانت دوسری وجہ سے ہے مگر لازم توتصویر کی نسبت بھی آیاحالانکہ ہمیں اس کی اہانت کاحکم ہے،عنایہ سے گزرا:

نحن امرناباھانتھا[1]۔

ہمیں تصویروں کی توہین وتذلیل کاحکم دیاگیاہے۔(ت)

تو ترك اہانت میں ترك حکم ہے اور ضرورت نہیں کہ حکم جوازلائے،چاقو وغیرہ جوتصویریں ہوتی ہیں اسی حکم میں داخل ہیں اگربڑی ہوں تو انہیں مٹادے یاکاغذ وغیرہ لگادے ورنہ مکروہ ہے۔یہ بھی اس وقت کے رکھنے والے کو اس شے سے کام ہو تصویر مقصود نہ ہوورنہ صورت سوم میں داخل ہوگا۔

سوم: ترك اہانت بوجہ تصویرہی ہومگرتصویر کی خاص تعظیم مقصود نہ ہوجیسے جہال زینت وآرائش کے خیال سے دیواروں پر تصویریں لگاتے ہیں یہ حرام ہے اور مانع ملائکہ علیہم الصلٰوۃ والسلام کہ خود صورت ہی کااکرام مقصود ہوا اگرچہ اسے معظم وقابل احترام نہ مانا۔

چہارم: صرف ترك اہانت نہ ہوبلکہ بالقصد تصویر کی عظمت وحرمت کرنا،اسے معظم دینی سمجھنا،اسے تعظیمًا بوسہ دینا،سر پر رکھنا، آنکھوں سے لگانا،اس کے سامنے دست بستہ کھڑاہونا،اس کے لائے جانے


 

 



[1] العنایۃ شرح الہدایۃ علی ہامش فتح القدیر کتاب الصلٰوۃ باب مایفسدالصلٰوۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر۱ /۳۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن