30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عادۃً لازم رکھتے ہیں کہ یہ سب زوائد ہیں اور یہاں غیرملحوظ۔یہاں صرف اس قدردرکارہے کہ تصویر کسی صورت حیوانیہ کے لئے مرأۃ ملاحظہ ہو اور اس کامدار صرف چہرہ پرہے توقطعًا یہ سب تصویریں معنی بت میں ہیں اور ان کامکان میں باعزاز رکھنا، نصب کرنا،چوکھٹوں میں رکھ کردیوارپرلگانایاپردے یادیواریاکسی اونچی رہنے والی شے پراس کامنقوش کرنا اگرچہ نیم قدیا صرف چہرہ ہو یادیوارگیروں پرانسان یا حیوان کے چہرے لگانا یاپانی کے نل کے منہ یالاٹھی کی بالائی شام پرکسی حیوان کاچہرہ بنوانا یا ایسی کسی بنی ہوئی چیزکورکھنا استعمال کرنا سب ناجائزوحرام ومانع دخول ملائکہ علیہم الصلٰوۃ والسلام اور اس مکان میں نمازیقینا مکروہ،پھر اگرتشبہ خاص بھی پایاجائے جیسے مصلی کے سامنے ہوناتونمازمکروہ تحریمی واجب الاعادہ،کیا کوئی کہہ سکتاہے کہ قدآدم آئینے جن میں اتنی بڑی بڑی آدمیوں اورجانوروں کی تصویریں ہوں دیوارقبلہ میں نصب کرکے ان کی طرف نماز پڑھنے میں نہ عبادت صورت کی مشابہت ہے نہ شرع مطہر کی مخالفت،حاشاہرگزکوئی نہیں کہہ سکتا،توثابت ہواکہ صواب عامہ کتب ائمہ کے ساتھ ہے جن میں صرف قطع راس ومحو وجہ پراکتفافرمایا اوردیگراعضاء کا ان پرقیاس ہرگزنہ روایۃً منقول نہ درایۃً مقبول۔ لاجرم سربریدہ میں ممانعت نہ ہوئی کہ معنی بت میں نہ رہی،اور دست وپا بریدہ ناجائزہوئی کہ معنی بت باقی سوال دوم حل ہوا، اتنی چھوٹی تصویر کہ نظرمیں متمیزنہ ہو مرأۃ ملاحظہ نہیں کہ آپ ہی زیرملاحظہ نہیں یونہی مستورکہ وہ بھی خود ملاحظہ سے مہجور، مرأۃ ملاحظہ ہونا تواوردور،اورمعنی بت کے حصول کویہ بھی ضرورکہ مشرکین بتوں کواسی لئے بناتے ہیں کہ ان کے آلہ مزعومہ باطلہ کے مرأۃ ملاحظہ ہوں تویہاں بھی وہ معنی مفقود،سوال سوم حل ہوا،
|
وﷲ الحمد حمداکثیرًا طیبًا مبارکًا فیہ کمایحب ربنا ویرضی وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰینا واٰلہ و صحبہ ابدا،ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق وقدکان یختلج فی قلبی الکلام علیہ منذز مان وکنت ارجوان یفتح اﷲ تعالٰی بالحق فھذا |
اﷲ تعالٰی کے لئے ہی بے حساب وشمار تعریف وتوصیف ہے پاکیزہ،ایسی میں برکت رکھی گئی جیسا کہ ہمارا پروردگار پسند فرمائے اور اﷲ تعالٰی ہمارے آقا اورہمارے مولاپررحمت برسائے اوران کی تمام آل اورساتھیوں پرہمیشہ ہمیشہ رحمت ہو،اور مناسب یہ ہے کہ تحقیق اسی طرح ہونی چاہئے اور اﷲ تعالٰی ہی توفیق دینے کامالك ہے۔مدت سے میرے دل میں اس پرکلام کرنے کی بات کھٹك رہی تھی او رمیں یہ بھی امید رکھتا تھا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع